ٹی 20 سکواڈ: بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی پھر نظر انداز

پاکستان نے آسٹریلیا کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ سیریز اور ٹی 20 میچز کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھانے والے شان مسعود جیسے کھلاڑی نظر انداز کیے گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تیسرا اور آخری ٹی 20  میچ جیتنے کے بعد 16 دسمبر 2021 کو ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوا رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ سیریز اور ٹی 20 میچز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

تاہم پی ایس ایل کی بنیاد پر منتخب ہونے والی ٹیم میں پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر پسندیدہ کھلاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

پی ایس ایل میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے شان مسعود کو یکسر نظر انداز کردیا گیا حالاں کہ انہوں نے 12 میچز میں 478 رنز بنائے ہیں۔

ان پر عبداللہ شفیق اور حیدر علی کو ترجیح دی گئی ہے حالاں کہ عبداللہ نے 251 رنز اور حیدر علی نے 152 رنز بنائے ہیں۔

امام الحق کو شان مسعود پر ترجیح دی گئی ہے جبکہ وہ پی ایس ایل کا تو حصہ ہی نہیں تھے اور اگر ایک روزہ میچز میں ان کی کارکردگی دیکھی جائے تو بے حد خراب نظر آتی ہے۔

امام الحق نے آخری سیریز انگلینڈ کے خلاف کھیلی تھی جس میں تین میچز میں صرف 57 رنز بنا سکے تھے اور پاکستان کی شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اسی طرح افتخار احمد پھر کچھ کیے بغیر ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں لیکن حسین طلعت اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کے باوجود پھر پیچھے رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بولنگ میں نسیم شاہ پوری لیگ میں شاندار بولنگ کرکے بھی منتخب نہ ہوسکے جبکہ محمد وسیم نے حیران کن طور پر جگہ بنالی۔

ان کی بولنگ اتنی غیر معیاری تھی کہ فرنچائز نے بھی پورے میچ نہیں کھلائے۔

اسی طرح حارث رؤف نے 13 وکٹ لے کر جگہ بنالی لیکن زمان خان اتنی ہی وکٹیں لے کر پیچھے رہ گئے۔ زمان نے کئی میچ لاہور قلندرز کو جتوائے مگر حارث رؤف کچھ کیے بغیر ہمیشہ آجاتے ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کی مکمل چھٹی کردی گئی ہے جبکہ حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔

کچھ کھلاڑیوں کو محنت کا ثمر ملا ہے

محمد حارث نے پشاور زلمی کی طرف سے عمدہ بیٹنگ کی اور قسمت نے یاوری کی اور وہ قومی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

البتہ محمد نواز اور آصف علی کی شمولیت سمجھ سے بالاتر ہے دونوں نے پی ایس ایل میں بھی کچھ نہیں کیا اور نہ ہی قومی ٹیم کے ساتھ آخری سیریز میں کچھ کیا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ کپتان بابر اعظم کا وائلڈ کارڈ ان کے پاس ہے جو ان دونوں سے بہتر تھا۔

پاکستان سکواڈ میں شامل کھلاڑی:

ایک روزہ سیریز

1- بابر اعظم

2- شاداب خان

3- عبداللہ شفیق

4- آصف آفریدی

5- آصف علی

6- فخر زمان
7- حیدر علی

8- حارث رؤف

9- حسن علی

10- افتخار احمد

11- امام الحق

12- خوشدل شاہ

13- محمد حارث

14- محمد نواز

15- محمد رضوان

16- محمد وسیم

17- سعود شکیل

18- شاہین شاہ آفریدی

19- شاہنواز دہانی

20- عثمان قادر

ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم چند تبدیلیوں کے ساتھ یہی ہوگی اور امام الحق سعود شکیل اور آصف آفریدی اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ