پنجاب اسمبلی کا اجلاس چھ اپریل تک ملتوی

پنجاب میں آج صوبائی اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونے جا رہا تھا، تاہم گورنر کو بدلنے کے حکومتی فیصلے کے بعد اب اسمبلی کا اجلاس بھی چھ اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے لیے ووٹنگ ہونا تھی۔ (تصویر: فاطمہ علی)

صوبہ پنجاب میں سردار عثمان بزدار کے استعفے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ہونا تھا۔

تاہم حکومت نے گورنر پنجاب کو بدلنے کا فیصلہ کیا، جس کے کچھ گھنٹوں بعد اجلاس بھی بغیر کسی خاص کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔

پنجاب میں صورت حال پر انڈپینڈنٹ اردو نے قارئین کے لیے لائیو اپ ڈیٹس کا پیچ چلایا، جسے اب ختم کیا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان