وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد ہونے کے چوتھے روز سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت جاری رہی جبکہ پنجاب میں بھی گہما گہمی رہی جہاں اسمبلی کو بند کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے ایک ہوٹل میں منعقد اسمبلی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا۔
قارئین کو ملک کی سیاسی صورت حال سے آگاہ رکھنے کے لیے انڈپینڈنٹ اردو نے لائیو پیچ چلایا، جسے اب ختم کیا جا رہا ہے۔