سوشل میڈیا پر تین صحافیوں کے بارے میں بحث زور و شور سے جاری ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں آف ایئر کر دیا گیا۔
ان میں پبلک نیوز سے تعلق رکھنے والی ملیحہ ہاشمی، سما نیوز کے اینکر عمران ریاض اور تجزیہ کار اور کالم نگار ارشاد بھٹی کا نام ہے۔
تاہم جب ارشاد بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ چھٹیوں پر ہیں اور پیر سے دوبارہ جیو نیوز کو جوائن کریں گے۔
اس سے قبل شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران ریاض خان، ملیحہ ہاشمی اور ارشاد بھٹی کو بر طرف کردیا گیا ہے۔
Samaa News sacked Imran Riaz.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 8, 2022
Geo News sacked Irshad Bhatti
Public News sacked Maleeha Hashmi. Not a word of condemnation from the media, journos & all other self-proclaimed human rights defenders! @HamidMirPAK@NasimZehra @AzharAbbas3 @Xadeejournalist @mosharrafzaidi @nighatdad
ڈائیریکٹر پروگرامنگ جیو نیوز معاز احسن سے جب انڈپینڈنٹ کے نامہ نگار ثاقب تنویر نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا ارشاد بھٹی چھٹیوں پر ہیں اور اگلے ہفتے سے دوبارہ جوائن کریں گے۔
ڈائیریکٹر پروگرامنگ کے مطابق ارشاد بھٹی نے یہ چھٹیاں پہلے سے لے رکھی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیریں مزاری نے ٹویٹ کرنے سے قبل جیو نیوز سے رابطہ نہیں کیا جبکہ ان کی جماعت خود دوسروں پر فیک نیوز کا الزام لگاتی ہے۔
جب پبلک نیوز پر ٹاک شو کرنے والی ملیحہ ہاشمی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’یہ درست ہے کہ مجھے پبلک نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے آف ایئر کر دیا گیا ہے۔‘
ملیحہ ہاشمی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے عمران خان پر تنقید نہ کرنے اور کرپشن کا دفاع نہ کرنے پر برطرف کیا گیا۔
کسی سے بدکلامی نہ کی، نہ کرینگے
— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) April 8, 2022
چڑھتےسورج کی سلامی نہ کی، نہ کرینگے
یہ دھرتی اپنی ماں ہے، اس سےکیا حساب؟
کسی غیر کی غلامی نہ کی، نہ کرینگے
Public News has OFF AIRED me because I REFUSED to ATTACK #ImranKhan & Defend the Culprits of the Nation
ایسی لاکھ نوکریاں وطن پر قربان pic.twitter.com/N06kcWOXVb
سما نیوز کے اینکر عمران ریاض کا آج پروگرام نہ ہو سکا جس کی جگہ خبرنامہ چلتا رہا۔ اس حوالے سے جب ان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا، ’میرے شو کا ٹائم ہے اور میں گھر پر ہوں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ شو سے قبل گروپ میں پروڈیوسر نے اگاہ کیا کہ آج شو نہیں ہے مگر مینجمنٹ سے اس حوالے سے اب تک رابطہ نہیں ہو سکا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
صحافی عدیل راجہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران ریاض کو آف ایئر کردیا گیا ہے اور اس بارے میں عمران ریاض خان کو جلد اگاہ کر دیا جائے گا۔
Samaa Tv decides to off air their anchor @ImranRiazKhan .. the decision to be communicated to the anchor soon! He wont be appearing on screen!
— Adeel Raja (@adeelraja) April 8, 2022
انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے سما نیوز کے سی ای او نوید صدیقی سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب نہیں دیا۔