ووگ میگزین متعصب ہے: میلانیا ٹرمپ

ٹرمپ کی اہلیہ نے بطور خاتون اول چار سالوں کے دوران اپنی تصویر فرنٹ کور پر نہ لگانے پر فیشن میگزین کو ’متعصب‘ قرار دیا ہے۔

میلانیا ٹرمپ 31 اکتوبر، 2020 کو پنسلوینیا میں نظر آ رہی ہیں (اے ایف پی)

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بطور خاتون اول چار سالوں کے دوران اپنی تصویر فرنٹ کور پر نہ لگانے پر فیشن میگزین ووگ کو ’متعصب‘ قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں میلانیا سے، جو ماضی میں خود بھی ماڈل رہ چکی ہیں، معروف فیشن میگزین کی جانب سے انہیں کور سٹار نہ بنانے کے فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا۔
فاکس اینڈ فرینڈز کے صدر اور اینکر پیٹ ہیگ ستھ نے میلانیا سے پوچھا: ’آپ نے (بطور خاتون اول) میڈیا کی مسلسل تنقید کو کیسے برداشت کیا، مثال کے طور پر ووگ کی جانب سے نظر انداز کرنے کو؟‘
اس پر سابق خاتون اول نے کہا: ’جو بائیڈن کی صدارت کے پانچ ماہ بعد جِل بائیڈن کور پر ہیں۔ کملا ہیرس حلف اٹھانے سے پہلے ہی سرورق پر ہیں۔ ہلیری کلنٹن جب خاتون اول تھیں اور مشیل اوباما کو تین بار کور پر جگہ دی گئی۔‘
میزبان نے پوچھا: ’پھر بھی آپ کے کاروباری اور آپ کے فیشن کے پس منظر کے ساتھ اور آپ کی خوبصورتی کے باوجود آپ کو کبھی بھی ووگ کے سرورق پر جگہ نہیں دی گئی۔ یہ دوہرا معیار کیوں؟
میلانیا ٹرمپ نے اس کے جواب میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ میگزین ’متعصب‘ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ’ان کی اپنی ذاتی پسند اور ناپسند ہے۔ اور یہ بہت واضح ہے اور میرے خیال میں امریکی عوام اور ہر کسی نے اسے (ان کے خلاف تعصب کو) دیکھا ہے۔‘
ان کے بقول: ’یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا اور میرے پاس کرنے کے لیے اس سے بھی زیادہ اہم کام تھے۔ میں نے ووگ کے کور پر آنے کی بجائے وائٹ ہاؤس میں یہ کام کیے۔‘
دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے ووگ سے رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں گزارے گئے اپنے وقت کے دوران کئی تنازعات کا شکار ہوئیں۔

جون 2018 میں اپنے شوہر کی جانب سے امریکی سرحد پر تارکین وطن خاندانوں سے ان کے بچوں کو الگ کرنے کی پالیسی پر ہونے والے غم و غصے کے دوران میلانیا ٹرمپ کو ’زارا‘ کی جیکٹ پہنے دیکھا گیا جس کے پیچھے ’مجھے واقعی اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ کیا آپ کو ہے؟‘ تحریر تھا۔
ان کی جیکیٹ پر اس تحریر نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ وہ ایک سیاسی بیان دے رہی تھیں جس کی انہوں نے بعد میں تردید بھی کی۔
میلانیا کے مذاق اڑانے اور ہراساں کرنے کے خلاف ہیش ٹیگ بی بیسٹ کے اقدام کو ان کے اپنے شوہر نے نقصان پہنچایا جو آن لائن لوگوں کو مسلسل ہراساں کرتے رہے ہیں۔
ایک لیک ہونے والی ویڈیو میں انہیں وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تقریب کی سجاوٹ کی منتظم کے کردار کے بارے میں گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’میں کرسمس کی چیزوں پر سخت محنت٭٭ کر رہی ہوں، لیکن کرسمس کی چیزوں اور سجاوٹ کی کسے پروا٭٭ ہے؟‘
(٭٭انگریزی میں گالیاں)
 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ