ابوظبی: گیس سلینڈر دھماکے میں دو افراد ہلاک 120 زخمی

ابوظبی پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 64 افراد کو معمولی زخم آئے تھے جبکہ 56 افراد کو معتدل زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

اس تصویر کو ابو ظہبی پولیس نے جاری کیا ہے جس میں الخالدیہ کے علاقے میں گلے میں موجود ملبہ دیکھا سکتا ہے جو 23 مئی 2022 کو گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں پھیلا تھا (تصویر: اے پی)

ابوظبی پولیس کے مطابق پیر کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ایک گیس سلینڈر کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دیگر 120 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس نے یہ بیان واقعے کی شدت کم دکھانے کے چند گھنٹے بعد جاری کیا اور عوام کو خبردار کیا گیا کہ وہ اس واقعے کی تصاویر شیئر نہ کریں۔

ابوظبی کے علاقے خالدیہ میں، دارالحکومت کے بیچ فرنٹ کارنیش سے صرف چند بلاکس پر یہ دھماکہ دوپہر ایک بجے کے بعد ایک ریسٹورنٹ میں ہوا۔ ابتدائی طور پر ابوظبی پولیس نے مبہم طور پر نقصان اور زخمیوں کا حوالہ دیا، جس میں گلیوں میں پڑے شیشے اور ملبے کی تصویریں دکھائی دے رہی تھیں۔

واقعے کے آٹھ گھنٹے بعد ابوظبی پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 64 افراد کو معمولی زخم آئے تھے جبکہ 56 افراد کو معتدل زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا ہے اور دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ دکانوں اور چھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا