ترک قیادت سے آئندہ ملاقات اسلام آباد میں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نےدورہ ترکی کے دوران آج ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہا کہ ’ترک صدر سے مذاکرات اور ملاقات مثبت رہے۔ ترکی کی اعلیٰ قیادت سے آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہو گی۔‘

یکم جون 2022 کو ترک صدارتی محل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات (تصویر: پی آئی ڈی)

وزیراعظم شہباز شریف نےدورہ ترکی کے دوران آج ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہا کہ ’ترک صدر سے مذاکرات اور ملاقات مثبت رہے۔ ترکی کی اعلیٰ قیادت سے آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہو گی۔‘

ترک صدر رجب طیب اردوغان کے مطابق مختلف ایشوز اور فورمز پر پاکستان اور ترکی کا موقف یکساں ہے۔

بدھ کو صدارتی محل میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر اردوغان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردوغان نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعاون ترجیح ہے۔ ’دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسئلہ کشمیرپر ترکی کے واضح موقف پر مشکور ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا نے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ترک ایوان صدر میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ صدارتی محل پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوعان نے ان کا نہایت پرتپاک خیرمقدم کیا۔

قبل ازیں آج انقرہ میں ترکی پاکستان بزنس کونسل سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وسیع گنجائش اور مواقع سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ا س ضمن میں مشترکہ حکمت عملی سے صنعت کو مزید ترقی ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ حکومت اس ضمن میں تمام ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے زلزلے، خوراک اور دوسری قدرتی آفات کے دوران مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دونوں ملک ترقی اور خوشحالی کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس وقت درپیش اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان