معروف ٹی وی اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی زندگی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈاکٹر عامر لیاقت کے حوالے سے صارفین جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گوگل سرچ پر ان کی سرچ میں آج شدید اضافہ نظر آیا۔
اسی طرح ٹوئٹر پر بھی وہ ٹاپ ٹرینڈ ہیں اور اب تک 30 ہزار ٹویٹس #amirliaquat کے ٹرینڈ سے ہو چکی ہیں۔
جیو ٹی وی پر عالم آن لائن پروگرام سے مشہور ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین نے رمضان ٹرانسمیشن میں قدم رکھا تو شہرت کی بلندیوں کو چھوا مگر اس کے بعد ان کی زندگی متعدد تنازعات کا شکار نظر آئی۔
معروف صحافی سلمان مسعود نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے شہرت اور تنازعات کی بلندیوں کو چھویا۔ ’سکینڈلز اور تنازعات کی وجہ سے ان کی زندگی میں ناہموار موڑ آئے۔ کئی ٹیلنٹ کا مالک شخص اپنے غیر متوازن رویوں کی نذر ہو گیا۔‘
Aamir Liaqut Hussain saw the dizzying heights of fame and notoriety. His life took a downward spiral in recent years as controversies and scandals followed him. A man of many talents undone by his unhinged ways. But in the end, a sad and shocking death. RIP.
— Salman Masood (@salmanmasood) June 9, 2022
کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی سید عمار یاسر زیدی نے افسوس کا اظہار کچھ اس طرح کیا: ’عامر لیاقت حسین کا اچانک انتقال اداس کر گیا، سب ٹھیک ہے مگر یہ نہیں ہونا چاہیے تھا ، اللہ مغفرت فرمائے اور بچوں کو صبر دے۔‘
عامر لیاقت حسین کا اچانک انتقال اداس کر گیا ، سب ٹھیک ہے مگر یہ نہیں ہونا چاہیے تھا ، اللہ مغفرت فرمائے اور بچوں کو صبر دے
— Syed Ammar Yasir Zaidi (@sayzaidi) June 9, 2022
معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ اپنے طویل تعلق اور جیو اور اے آر وائے میں ساتھ کام کرنے کو یاد کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایک طویل عرصے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین صاحب سے تعلق رھا اور جیو اور پھر ARY میں انکے ساتھ کام کرنے کاموقع بھی ملاا۔للہ ان کی مغفرت فرمائے۔آمین ۔
— Dr Shahid Masood (@Shahidmasooddr) June 9, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت کی زندگی تنازعات سے بھرپور رہی۔ اسی وجہ سے کچھ صارفین نے ان کی موت کے بعد ان پر تنقید کرنے والے افراد کو اس امر سے بعض رہنے کی تاکید کی۔ شازیہ محمود نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’اب ان کا مذاق اڑانا بند کیا جائے۔‘
Now please stop making fun of him , he is dead now #AmirLiaquat
— Shaziyaa (@ShaziyaaMehmood) June 9, 2022
عائشہ نامی صارف نے معاشرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم لوگ کسی کی دماغی صحت خراب میں بہت ماہر ہیں۔‘
#amirliaquat
— Ayeshayyy (@Ayeshay02659899) June 9, 2022
How good we are at disturbing someone's mental health !
INNA LILLAHI WAINNA ILYHI RAJIOUN pic.twitter.com/TNCYRVbuNi
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ’ عامر لیاقت حسین خدا مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔۔۔۔ وقت کی موجیں انسان کو پٹخنے پر آ جائیں تو کچھ نہیں ہو سکتا عامر لیاقت نے وقت کے بہت تغیر دیکھے۔‘
عامر لیاقت حسین خدا مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔۔۔۔ وقت کی موجیں انسان کو پٹختے پر آ جائیں تو کچھ نہیں ہو سکتا عامر لیاقت نے وقت کے بہت تغیر دیکھے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ https://t.co/G4jV46xJJj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 9, 2022