’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا: وزیر اعظم

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی قیادت میں 'روڈ ٹو مکہ' پراجیکٹ ٹیم نے جمرات کو وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی قیادت میں 'روڈ ٹو مکہ' پراجیکٹ کی ٹیم کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات (تصویر: ریڈیو پاکستان)

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 'روڈ ٹو مکہ' پروجیکٹ کو پاکستان کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی قیادت میں 'روڈ ٹو مکہ' پراجیکٹ ٹیم نے جمرات کو وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس اقدام کے تحت ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو ان کے اپنے شہروں میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

'روڈ ٹو مکہ' منصوبے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی ٹیم کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت خادمین حرمین شریفین کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سعودی عرب کی پاکستان کی مسلسل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک وقت کے نشیب و فراز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی سفیر نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'روڈ ٹو مکہ' اقدام کا مقصد سعودی امیگریشن اور کسٹم سے متعلق رسمی کارروائیوں کو حج کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل مکمل کرنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان