سری لنکا کے خلاف دو کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کولمبو پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مساجر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں علیحدہ کر دیا گیا۔
ملنگ علی پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے۔ ان کے علاوہ ٹیم کے کسی رکن میں وائرس نہیں پایا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کی ٹیم 2015 کے بعد سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ دورے پر بدھ کو 18 کھلاڑیوں اور عملے کے 13 ارکان کے ساتھ کولمبو پہنچی ہے۔
پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں ہوگا۔
سری لنکا آسٹریلیا کے خلاف اپنا دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ کو گال میں شروع ہو گا۔ سری لنکا کو اس ہفتے مثبت وائرس ٹیسٹ کرنے والے چار کھلاڑیوں لیگ سپنر جیفری وینڈر سے، فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو، آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا اور سپنر پراوین جے وکرما کو تبدیل کرنا پڑا ہے۔