عیدالاضحیٰ: ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات اور قربانی

سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

 10 جولائی 2022 کو راولپنڈی میں مسلمان عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی جارہی ہے۔

اتوار کو دن کے آغاز پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں مسجد طوبیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا، لاہور میں نماز عید پڑھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ عید حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کے نام پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی گئی کہ ’اللہ ہم سب کی عبادات و قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے اور اس میں کسی بھی کوتاہی کو درگزر فرمائے۔‘

نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور عیدگاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان