اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کے لیے بلیو لائن اور گرین لائن بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ ان بس سروسز کا آغاز عید سے قبل کیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق ابھی تک ان میں سفر کرنے والوں سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جا رہا۔
ان دونوں بس سروسز کی خاص بات ان کا روٹ میپ ہے جو اسلام آباد کے ان علاقوں پر مشتمل ہے جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان پہلے سے چلنے والی میٹرو بس سروس نہیں ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام چلنے والی دونوں بس سروسز میں فی الوقت بیس بسیں شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بلیو لائن بس سروس کا روٹ میپ:
اسلام آباد میں واقع پمز ہسپتال تک آنے کے لیے اس یہ بس ایکسپریس ہائی وے گلبرک گرینز سے کورال چوک، کھنہ پل، ڈھوک کالا خان، فیض آباد کے بعد بلیو ایریاسے گزرتے ہوئے پمز ہسپتال پہنچتی ہے۔
گرین لائن بس سروس کا روٹ میپ:
جبکہ بہارہ کہو سے پمز تک چلنے والے اسلام آباد گرین لائن بس سروس بارہ کہو سے براستہ آبپارہ اور سیونتھ ایونیو، زیرو پوائنٹ سے گزرتے ہوئے پمز ہسپتال پہنچتی ہے۔
بلیو لائن میں سفر کرنے والے ایک شہری کے مطابق ’یہ ایک اچھا قدم ہے پہلے اس طرف کے لوگ بہت مشکل میں تھے۔اس سے لوگوں کو بہت سہولت ملی ہے۔ لوگ بہت خوش ہیں۔‘
شہری کم کرائے میں بہتر سفری سہولت ملنے پر بھی شاد نظر آتے ہیں۔