گال ٹیسٹ: بابر اعظم پاکستان کی ڈوبتی کشتی کے ملاح

بابر اعظم نے گال ٹیسٹ کے دوسرے دن 119 رنز بنا کر پاکستان کو پہلی اننگز میں مکمل تباہی سے بچا لیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا 17 جولائی، 2022 کو گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سینچری سکور کرنے پر ایک انداز (اے ایف پی)

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اتوار کو اس وقت ناقابل شکست دیوار ثابت ہوئے جب انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کے سپن حملے کو ناکام بناتے ہوئے 119 رنز بنا ڈالے۔

ایک وقت پر جب گال میں پاکستان کی سات وکٹیں محض 85 رنز پر گر چکی تھیں پاکستان کے کپتان تن تنہا ہی خطرناک وکٹ پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو سری لنکا کی پہلی اننگز کے 222 رنز سے صرف چار رنز کی دوری تک لے گئے۔

انہوں نے نسیم شاہ کے ساتھ دسویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی۔ شاہ نے 52 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے پانچ رنز بنائے۔

سری لنکا نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے 16 کے سکور پر بائیں ہاتھ کے سپنر محمد نواز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

سٹمپس پر اوشادا فرنینڈو 17 اور نائٹ واچ مین کاسن راجیتھا تین رنز کے ساتھ پچ پر موجود تھے جب خراب روشنی کے باعث دن کا کھیل روک دیا گیا۔ میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 40 رنز کی برتری حاصل کر چکی ہے۔

سری لنکا کے سپین بولر پربت جے سوریا نے اپنی کیریئر کی تیسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کر کے نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل وہ آسٹریلیا کے خلاف گذشتہ دونوں اننگز میں چھ، چھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

لیکن بابر اعظم نے ڈٹ کر جے سوریا کی خطرناک اور نپی تلی بولنگ کا مقابلہ کیا اور اس نازک صورت حال میں بھی اپنی ساتویں ٹیسٹ سنچری بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دو وکٹیں لینے والے تھیکشنا نے آخر کار سٹار وائٹ بال کرکٹ میں عالمی نمبر ایک کو ایل بی ڈبلیو کر کے فائنل سیشن میں پاکستان کی اننگز 218 پر سمیٹ دی۔

بابر اعظم نے سنچری بنانے کے لیے تیز گیند باز راجیتھا کو تین سیدھے چوکے اور بعد میں تھیکشنا اور جے سوریا کی گیندوں پر ایک چھکا اور چوکا مارا۔

ٹاپ اور مڈل آڈر کی ناکامی کے سبب بابر اعظم کے بعد یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی پہلی اننگز بھی لڑکھڑا گئی تھی جب پاکستان کے تیز رفتار شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں ہی میزبان ٹیم کی چار وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیل اینڈرز نے ٹف ٹائم دے کر سکور 222 تک پہنچا دیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ