بھارت میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں قبائلی خاتون دروپدی مرمو نے کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد وہ بھارت کی پہلی قبائلی اور دوسری خاتون صدر بن گئی ہیں۔
دروپدی مرمو کا تعلق بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے اور وہ اس سے قبل مشرقی بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کی سابق گورنر بھی رہ چکی ہیں۔
بھارت میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پیر کو ووٹنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل 21 جولائی یعنی جمعرات کو ہوئی۔
تاحال صدارتی امیدواروں کو پڑنے والے ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم اب تک موصول ہونے والی نتائج کے مطابق دروپدی مرمو 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
India scripts history. At a time when 1.3 billion Indians are marking Azadi Ka Amrit Mahotsav, a daughter of India hailing from a tribal community born in a remote part of eastern India has been elected our President!
— Narendra Modi (@narendramodi) July 21, 2022
Congratulations to Smt. Droupadi Murmu Ji on this feat.
بھارت کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نصف نتائج کے مطابق سنتھل قبیلے سے تعلق رکھنے والی دروپدی مرمو کو نصف سے زیادہ ارکان پارلیمان اور ریاستی قانون دانوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔
گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قبائلی خاتون دروپدی مرمو بھارت کی 15ویں صدر بن جائیں گی۔
اس موقع پع اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نے ایک بیان میں حکومتی امیدوار دروپدی مرمو کو مبارک باد دی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ بطور 15ویں صدر وہ (دروپدی مرمو) آئین کی محافظ کے طور پر بغیر کسی خوف یا فیور کے کام کریں گی۔‘
I join my fellow citizens in congratulating Smt Droupadi Murmu on her victory in the Presidential Election 2022.
— Yashwant Sinha (@YashwantSinha) July 21, 2022
India hopes that as the 15th President of the Republic she functions as the Custodian of the Constitution without fear or favour. pic.twitter.com/0gG3pdvTor
دروپدی مرمو کے صدر بننے پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ان کی مثالی جیت سے ہر ایک بھارتی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔‘
اس جیت کے بعد دروپدی مرمو بھارت کی دوسری صدر بن گئی ہیں۔ ان سے قبل پرتیبھا پٹیل 2007 میں پہلی بھارتی صدر منتخب ہوئی تھیں اور پانچ سال تک اس عہدے پر فائز رہیں۔