’جیت بہادر بناتی ہے‘: شارجہ کی چھ سالہ بھارتی نژاد سکیٹ بورڈر

متحدہ عرب امارات میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم چھ سالہ زارا مادامبی ایک پیشہ ور سکیٹ بورڈر بننا چاہتی ہیں جس کے لیے وہ ابھی سے تربیت حاصل کر رہی ہے۔

چھ سالہ بھارتی نژاد زارا مادامبی پیشہ ور سکیٹ بورڈر بننا چاہتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جیت انہیں بہادر بناتی ہے۔

زارا مادامبی کا تعلق بھارت سے ہے، لیکن وہ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہیں۔

پیشہ ور سکیٹ بورڈر بننے کے خواب کے تعاقب میں انہوں نے ابھی سے تربیت حاصل کرنے کا آغاز کر رکھا ہے۔

زارا کا کہنا ہے: ’میں بہت مرتبہ گرتی ہوں۔ کچھ دیر کے بیٹھ جاتی ہوں، لیکن میں دوبارہ سکیٹنگ شروع کر دیتی ہوں، جب تک کہ مجھ سے وہ کام ہو نہیں جاتا۔‘

بقول زارا: ’مجھے جیتنا پسند ہے۔ جب میں جیتتی ہوں تو خوشی ملتی ہے۔ جیت مجھے بہادر بناتی ہے۔ یہ مجھے ذہین بناتی ہے۔‘

انہوں نے بتایا: ’میں نے بہت سے مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور میں مزید سیکھنا چاہتی ہوں۔ میرا خواب ہے کہ میں ایک پیشہ ور سکیٹر بنوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب زارا سکیٹ بورڈنگ کرتی ہیں تو ان کے والدین بھی وہاں موجود ہوتے ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال پر قابو پا سکیں۔

زارا کی والدہ اینی گراشیا سکیٹ بورڈنگ سے پہلے ان کے حفاظتی پیڈز کی اچھے سے جانچ پڑتا کرتی ہیں۔

اینی نے بتایا: ’ہمیں علم نہیں تھا کہ سکیٹ بورڈ کیا ہوتا ہے، لیکن زارا نے ہمیں بتایا کہ یہ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔‘

اینی کہتی ہیں کہ ’جب زارا گرتی ہیں تو ہم پوچھتے ہیں کہ اب پریکٹس ختم کرنا چاہیے یا نہیں تو یہ انکار کر دیتی ہیں۔ تھوڑی دیر کے لیے یہ روتی ضرور ہیں لیکن یہ دوبارہ وہاں جا کر کوشش کر کے وہ پرفارم کرتی ہیں۔‘

زارا کے ولد چنٹو ڈیوس اپنی بیٹی کو بلندیوں پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا: ’بطور والد میں انہیں کسی بھی کھیل میں بلندیوں پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ یہ جو بھی کریں دوسروں سے انہیں پذیرائی ملنی چاہیے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ابھرتے ستارے