افغانستان: کابل کرکٹ سٹیڈیم میں دھماکہ، چار افراد زخمی

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے ایک بیان میں کہا:’ شپگیزہ ٹی20 لیگ میں دو ٹیموں کے درمیان میچ چل رہا تھا اور میچ کے دوران ایک دھماکہ ہوا، ہجوم میں موجود چار شہری زخمی ہو گئے۔‘

18 ستمبر 2017 کو لی گئی اس تصویر میں کابل انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں شپگیزہ کرکٹ لیگ ٹی20 ٹورنامنٹ کے ایک میچ کا منظر۔ (اے ایف پی/ فائل)

افغانستان میں جمعے کو ڈومیسٹک لیگ میچ کے دوران کابل کے مرکزی کرکٹ سٹیڈیم کے اندر ایک دھماکہ ہوا، جس میں چار افراد زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے ایک بیان میں کہا:’ شپگیزہ ٹی20 لیگ میں دو ٹیموں کے درمیان میچ چل رہا تھا اور میچ کے دوران ایک دھماکہ ہوا، ہجوم میں موجود چار شہری زخمی ہو گئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اے سی بی کا عملہ اور کھلاڑی دھماکے میں محفوظ رہے۔

دھماکے کے وقت میچ بند عامر ڈریگنز اور پامیر زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ شپگیزہ بھی پی ایس ایل کی طرح ٹی20 لیگ ہے جس کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے 2013 میں شروع کیا تھا۔2022 میں اب اس کا آٹھواں ایڈیشن جاری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغانستان سے تعلق رکھنے والی ایک صحافی عبداللہ عمری نے ٹویٹ کیا:’ کابل انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں دھماکے سے جانی نقصان ہوا ہے۔‘

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میچ کے وقت سٹیڈیم میں اقوام متحدہ کے حکام بھی موجود تھے۔ دھماکے کے بعد تماشائیوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

اس دھماکے کی ذمہ داری فی الحال کسی مسلحہ گروپ نے قبول نہیں کی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ