پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اس دورے کے دوران پاکستان میں 20 ستمبر سے دو اکتوبر کے دوران سات ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے جن میں پہلے چار میچ کراچی میں آخری تین مقابلے لاہور میں ہوں گے۔
پاکستان میں سات ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو جائے گی جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس دورے کے دوسرے مرحلے میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔
گذشتہ 17 سال کے دوران یہ پہلا موقع ہو گا جب انگلینڈ کی ٹیم پاکستانی زمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 2, 2022
Great news for fans as Pakistan are set to host England after 17 years!
Read more: https://t.co/iyz8N2ZEMu#PAKvENG pic.twitter.com/WX0RkoOwWx
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بین الااقوامی کرکٹ کے لیے ڈائریکٹر ذاکر خان کے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ہم سات ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے انگلینڈ کی کراچی اور لاہور میں میزبانی کریں گے جو ملک کے اندر بین الااقوامی کرکٹ کے پرجوش اور پرلطف سیزن کا کا آغاز ہو گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’انگلینڈ ٹی 20 کرکٹ میں ایک اعلی پائے کی ٹیم ہے۔ ان کے ساتھ مختصر طرز کی کرکٹ کھیلنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہو گا اور ٹیم کی تیاری میں کردار کرے گا بلکہ یہ دسمبر میں کھیلے جانے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیرز کا ماحول بھی بنائیں گے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انگلینڈ مینز کرکٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر راب کی کا کہنا ہے کہ ’ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کی تیاری کے لیے پاکستان واپس آنے اور یہ سات ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے منتظر ہیں۔‘
انہوں نے قریبی تعاون پر پاکستان کرکٹ بورڈ، برطانوی ہائی کمیشن اور حکام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے شروع ہونے والے بین الااقوامی مقابلوں کو ’بمپر انٹرنیشنل سیزن‘ قرار دیا ہے۔ اس سیزن میں پاکستان انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی، تین ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے خلاف دو مرحلوں کے پہلے مرحلے میں دسمبر اور جنوری کے دوران دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور پھر اپریل میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گا۔
جنوری کے اواخر میں ویسٹ انڈیز بھی پاکستان کا دورہ کرے گی اور یہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
اگلے سال پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی بھی کرے گا جو 2008 کے بعد پہلا موقع ہو گا۔ پاکستان کو اس سال ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی لیکن اس کی میزبانی کا موقع سری لنکا کو دیا گیا جہاں سے ملکی حالات کے باعث اس کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔ لیکن اگلے سال پاکستان ایک روزہ مقابلوں پر مبنی ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کا شیڈول درج ذیل ہے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: 20 ستمبر، کراچی
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: 23 ستمبر، کراچی
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: 23 ستمبر، کراچی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی: 25 ستمبر، کراچی
پانچواں ٹی ٹوئنٹی: 28 ستمبر، لاہور
چھٹا ٹی ٹوئنٹی: 30 ستمبر، لاہور
ساتواں ٹی ٹوئنٹی: دو اکتوبر، لاہور