معروف مذہبی عالم مولانا طارق جمیل کے مقامی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو پر پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے اتوار کی رات ایک نجی نیوز ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ’کس طرح انسانوں کو خریدا گیا اور انسانوں کو خرید کر حکومت بنائی گئی، کیا یہ اللہ کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ اللہ کے نبی کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں۔۔۔ ‘
سوشل میڈیا پر وائرل تین منٹ کے ویڈیو کلپ میں طارق جمیل کو مزید کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی ماؤں نے اچھے ڈاکٹر پیدا کیے، اچھے سائنس دان، اچھے سکالر پیدا ہیں لیکن کسی ماں نے آج تک ایسا سیاست دان نہیں پیدا کیا جو کہے مجھے اپنے نبی کے طریقے پر نظام چلانا ہے، اگر نہیں چلاؤں گا تو چھوڑ دوں گا۔۔۔‘
انہوں نے مزید کہا:’ یہ سارے جو وزیر ہیں، بادشاہ ہیں، یہ جو جج بیٹھے ہوئے ہیں جو اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھ رہے ہیں، ان کے ہاتھ سر کے پیچھے بندھے ہوئے ہوں گے اور اللہ ان سے پوچھے گا بولو، کیا کیا حکومت میں، وزارت میں، عدالت میں کیسے فیصلے کیے۔
’اگر ان کے فیصلے صحیح نہ ہوئے تو انہیں بندھے ہاتھوں کے ساتھ یہ بدبخت جہنم میں چلے جائیں گے۔۔۔ اگر وہ سوالوں کے جواب صحیح دے سکے تو پھر ان کے ہاتھ کھلے چھوڑے جائیں گے اور ان کو جنت میں ڈالا جائے گا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ محمد آصف سمیت مختلف صحافیوں نے اس بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’مولانا !آپ کے تازہ سیاسی خیالات اور رویے سے سخت اختلاف کے باوجود ذاتی تعلق کے باعث احتراماً میں نے کبھی آپ کے خلاف بات کی نہ سُنی۔
’آپ کا یہ بیان حقائق کے منافی اور بلا تحقیق وثبوت ہے۔ وضاحت درکارہو تو میں حاضرہوکر پیش کر سکتا ھوں، آپ سے غلط بیانی کی گئی۔‘
مولانا !آپکے تازہ سیاسی خیالات اور رویے سے سخت اختلاف کے باوصف ذاتی تعلق کےباعث احتراماً میں نےکبھی آپ کیخلاف بات کی نہ سُنی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 8, 2022
آپکا یہ بیان حقائق کےمنافی اوربلا تحقیق وثبوت ھے
وضاحت درکارھوتومیں حاضرھوکر پیش کرسکتاھوں،آپ سے غلط بیانی کی گىئ ھےpic.twitter.com/cqzYqPY9U1
خواجہ محمد آصف نے سید عمران شفقت نامی ہینڈل کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیج نے اس عبارت کے ساتھ ویڈیو شیئر کی: ’جنہوں نے انسانوں کو خرید کر حکومت بنائی وہ قیامت کے دن کیسے سامنا کریں گے؟ مولانا طارق جمیل کا سوال
’ہمارے وزیر، حکمران، بادشاہ اور جج جب قیامت کے دن اللّہ کے سامنے پیش ہونگے تو انہیں پشت سے بندھے ہاتھوں کی حالت میں پیش کیا جائے گا، مولانا طارق جمیل‘
جنہوں نے انسانوں کو خرید کر حکومت بنائی وہ قیامت کے دن کیسے سامنا کریں گے؟ مولانا طارق جمیل کا سوال
— PTI (@PTIofficial) August 8, 2022
ہمارے وزیر، حکمران، بادشاہ اور جج جب قیامت کے دن اللّہ کے سامنے پیش ہونگے تو انہیں پشت سے بندھے ہاتھوں کی حالت میں پیش کیا جائے گا، مولانا طارق جمیل pic.twitter.com/3xafsQbPFR