پنجاب حکومت ہمارے خلاف جعلی مقدمے درج کر رہی ہے: عطا تارڑ

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ایک ایف آئی آر ان کے خلاف بھی درج کرائی گئی ہے جو ڈپٹی سپیکر پر حملے کی ایف آئی آر ہے جس میں اصل مجرم خود پرویز الٰہی اور ان کے رفقا ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ  20 اگست 2022 کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کر رہے ہیں (تصویر: سکرین گریب پی ایم ایل ن)

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ان کے اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں کے خلاف پنجاب حکومت انتقاماً جعلی مقدمے درج کر رہی ہے۔

ہفتے کو اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’پنجاب میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ پرویز الٰہی حکومت نے شہباز گل کی گرفتاری کا انتقام اور بدلہ لینے کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم پی ایز اور عہدیداروں کے خلاف مقدمے درج کرنا شروع کر دیے ہیں۔‘

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ایک ایف آئی آر ان کے خلاف بھی درج کرائی گئی ہے جو ڈپٹی سپیکر پر حملے کی ایف آئی آر ہے جس میں اصل مجرم خود پرویز الٰہی اور ان کے رفقا ہیں۔

رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے ان کی جماعت کے کسی رکن کو گرفتار کیا تو ان سب کو بھی گرفتارکیا جائے گا۔

ان کے بقول: ’ان جعلی مقدموں میں کل مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماؤں کے گھرں پر دھاوا بولا گیا جس کے دوران پولیس سی سی ٹی وی کا ریکارڈ اور گھروں کا قیمتی سامان بھی اٹھا کر لے گئی۔‘

عطا تارڑ کا کہنا تھا: ’اس سے ہمیں پتہ چل رہا ہے کہ یہ پرویز الٰہی کا راج ہے جس میں پولیس بھی ڈکیتیاں کر رہی ہے۔‘

ان کے بقول: ’یہ رویہ مناسب نہیں، کسی کے خلاف ثبوت ہے تو ضرور کارروائی کریں ہم خود شامل تفتیش ہوں گے کیوں کہ ہم اس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا: ’یہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ اور دو دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر چیخ و پکار اور آہ و بکاہ کرنے والی جماعت کو میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ  ہمارے رہنماؤں کا 80, 80  دنوں تک جسمانی ریمانڈ ہے، ڈیڑھ ڈیڑھ، دو دو سالوں کی جیلوں کی سزائیں ہیں تو آپ اتنا واویلا کر رہے ہیں۔‘

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم وہ جماعت نہیں جو کیسز سے گھبرا جائیں لیکن جعلی مقدمات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ڈپٹی سپیکر کو مار پڑتے سب نے دیکھا۔ کیا کسی نے پرویز الہی پر حملہ ہوتے دیکھا ہے؟ ہمارے خلاف پرویز الٰہی پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔‘

عطا تارڑ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو آپ نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی اور جان دینے والے پولیس والے کا مذاق اڑایا۔

رہنما مسلم لیگ نواز نے کہا کہ ’پرویز الٰہی چابی والا کھلونا ہے جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں۔ ان (پرویز) کی عادت ہے چابی والا کھلونا بننے کی۔‘

ان کے بقول: ’پرویز الٰہی نے انتقام کی جو نئی روش متعارف کروائی ہے اس کا خمیازہ خود بھگتیں گے۔‘

عمران خان کی پمز ہسپتال آمد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا: ’کل بادشاہ سلامت عمران نیازی نے کہا کہ وہ شہباز گل سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو کیا انہوں نے اس کی قانونی اجازت لی؟ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ کوئی بھی منہ اٹھائے اور ملزم سے ملاقات کے لیے چل دے۔‘

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’طاقت کے استعمال سے معاملات خراب ہوں گے۔ کیا سیاستدان حل نکالیں گے یا کوئی اور؟

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست