مستنصر حسین تارڑ کے نام پر بنا ہوٹل

ہوٹل کے ایک بلاک میں موجود ہر ایک کمرے کو مستنصر حسین تارڑ کی کتابوں کے نام دیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے علاقے نگر سے چند منٹ کے مسافت پر پہاڑوں کے بیچوں بیچ ایک خوبصورت مقام ہے جسے منا پن کہا جاتا ہے۔

جہاں اس مقام کی خوبصورتی سیاحوں کو یہاں کھینچ لاتی ہے وہیں اس کی ایک وجہ اور بھی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

منا پن میں ایک ہوٹل ہے جس کی خاص بات وہاں کا ایک بلاک ہے جسے معروف مصنف مستنصر حسین تارڑ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس بلاک میں موجود ہر ایک کمرے کو مستنصر حسین تارڑ کی کتابوں کے نام دیے گئے ہیں۔

اس بلاک میں ایک کمرے کو خاص طور پر مستنصر حسین کے لیے تیار کیا گیا ہے اور وہاں صرف وہی قیام کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ادب