سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں بدھ کو مختلف ممالک کے دس قیدیوں کی رہائی کے لیے کامیاب ثالثی کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ اقدام شہزادہ محمد بن سلمان کی مدد کی بنیاد پر اور روس، یوکرین بحران کے حوالے سے انسانی بنیادوں پر مبنی اقدامات کو اپنانے کا تسلسل ہے۔‘
بیان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ جنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں نے مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے دس شہریوں کو رہا کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’متعلقہ سعودی حکام نے انہیں (قیدیوں) کو روس سے تحویل میں لے کر مملکت منتقل کر دیا ہے، اور ان کے اپنے وطن محفوظ واپسی کے لیے طریقہ کار میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزارت خارجہ نے روس اور یوکرین کی حکومتوں کو سعودی حکومت سے تعاون پر سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے پانچ برطانوی قیدیوں کی رہائی اور ریاض متنقلی کا خیرمقدم کیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنی ٹویٹ میں قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب اور یوکرین کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔