دیوار کے اندر بنا ایک چھوٹا سا کمرہ وہ جگہ ہے جہاں حمداللہ عبد الحفیظ نے اپنی زندگی ہزاروں کتابوں جمع کرنے میں گزار دی۔
مصر کے حمد اللہ ان کتابوں کو اپنے گاؤں دکالیہ کے نوجوانوں کو مفت پڑھنے یا ادھار پر دیتے ہیں۔
اسلامی علوم، ادب اور عربی زبان میں تعلیمی مواد پر مشتمل پتلی اور موٹی جلد والی سب کتابیں عبد الحفیظ کی اس لائبریری میں مل سکتی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وہ کہتے ہیں: ’میں نے 50 سال پہلے کتابیں جمع کرنا شروع کیں۔ میں اس لائبریری میں مزید کتابیں جمع کرتا رہتا ہوں تاکہ میرے گاؤں کے لوگ اس سے مستفید ہو سکیں کیونکہ یہاں کوئی یوتھ کلب یا لائبریری نہیں جہاں علم کے متلاشی یا پڑھنے کا شوق رکھنے والے فیض یاب ہو سکیں۔‘
عبد الحفیظ کی مختلف موضوعات پر کتابوں کا مجموعہ ہزاروں تک پہنچ گیا ہے۔
وہ لوگوں سے دیگر موضوعات پر رائے لیتے ہیں اور ان کو پڑھنے کے مشورہ بھی دیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کتابوں کے ڈھیر والے کمرے کو ایک منظم لائبریری میں تبدیل کرنے کے لیے مدد کی امید کرتے ہیں۔