پہلی بار سعودی خاتون عالمی خلاباز فیڈریشن کی نائب صدر منتخب

مشاعل الشمرى کو عالمی سطح پر خلائی شعبے کی ترقی کے لیے ان کے بہتر نظریے، فیڈریشن کی سمتوں کی ترقی اور استحکام میں ان کے تعاون کی وجہ سے چنا گیا۔

ایرو اسپیس انجینیئر مشاعل الشمرى کو انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے (مشال الشمیمری ویب سائٹ)

سعودی عرب کی ایرو سپیس انجینیئر مشاعل الشمرى عالمی ایسٹروناٹیکل فیڈریشن میں قائدانہ کردار کے حامل عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں۔

عرب نیوز کے مطابق انہیں فیڈریشن کے 12 نائب صدور میں سے ایک منتخب کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے (ایس پی اے) نے رپورٹ کیا ہے کہ مشاعل الشمرى کو عالمی سطح پر خلائی شعبے کی ترقی کے لیے ان کے بہتر نظریے، فیڈریشن کی سمتوں کی ترقی اور استحکام میں ان کے تعاون کی وجہ سے چنا گیا۔

اس کے علاوہ ایروسپیس کے شعبے میں سعودی عرب کی قائدانہ پوزیشن کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی بدولت بھی ان کو دنیا کے معروف خلائی ادارے میں نائب صدر کے عہدے پر منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انٹرنیشنل ایروسپیس فیڈریشن (آئی اے ایف) کے 71 مختلف ممالک سے 400 سے زیادہ ارکان ہیں جن میں معروف ایجنسیاں، خلائی کمپنیاں، صنعتیں، تحقیقی ادارے، یونیورسٹیاں، سوسائٹیاں، انجمنیں، عجائب گھر اور ادارے شامل ہیں۔

فیڈریشن عالمی سطح پر تعاون کے فروغ کے ذریعے خلائی اثاثوں کی معاونت، ترقی اور استعمال کو فروغ دے کر خلا کے بارے میں علم کو آگے بڑھاتی ہے۔

سالانہ انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل کانگریس سمیت دیگر موضوعات پر ہونے والی کانفرنسوں اور ورکشاپس کے منتظم کے طور پر فیڈریشن  پرامن مقاصد کے لیے خلا کے سفر اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

فیڈریشن خلا سے متعلق سائنسی اور تکنیکی معلومات کے پھیلاؤ کی بھی حمایت کرتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین