قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل 18 ماہ کی تزئین و آرائش کے بعد اپنے تاریخی میوزیم آف اسلامک آرٹ کو دوبارہ کھول دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق میوزیم کی ڈائریکٹر جولیا گونیلا نے کہا: ’یہ خطے میں اسلامی آرٹ کا سب سے بڑا عجائب گھر ہے۔۔ یہ عرب دنیا کے وسط میں ہے۔ آپ اسلامی ثقافت اور فن اور تاریخ کے بارے میں یہاں سے بہتر اور کہاں سے سیکھ سکتے ہیں؟‘
عجائب گھر میں دنیا بھر سے 14 صدیوں کے اسلامی فن پارے اور نوادرات رکھے گئے ہیں۔
دوحہ کے ایک جزیرے پر تعمیر کی گئی یہ عمارت 20 ویں صدی کے سب سے مشہور معماروں میں سے ایک امریکی معمار آئی ایم پیئی کی تعمیر کردہ ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس پانچ منزلہ عمارت میں مجموعوں کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا جبکہ ہزار میں سے دو تہائی نمونے میوزیم میں نئے ہیں۔
گونیلا نے کہا: ’پہلے اس میں صرف آرٹ تھا، اب یہ ثقافت کے بارے میں بھی ہے۔ ہم شاہکار فن پاروں کے پیچھے کی کہانیاں بتانا چاہتے ہیں۔‘
قطر نے 20 نومبر سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیمز پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔
جیسے جیسے کھیلوں کا یہ ایونٹ قریب آ رہا ہے، دوحہ درجنوں عوامی فن پارے بنا رہا ہے جبکہ اس سال کے شروع میں قطر اولمپک اور سپورٹس میوزیم بھی کھولا گیا تھا۔