پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان پر پنجاب کے شہر وزیرآباد میں حملے کے بعد 10 نومبر کو دوبارہ اسی مقام سے لانگ مارچ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
مارچ کے دوبارہ آغاز سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے مارچ کے شرکا سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ ملک کا سابق وزیر اعظم اپنی ایف آئی آر درج نہیں کراسکا۔‘
پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق انڈپینڈنٹ اردو کی لائیو کوریج کا سلسلہ آج یہیں ختم ہوتا ہے۔