گیارہویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا افتتاح آج ایکسپو سینٹر کراچی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔
دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر محمد اسرار ترین، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ نمائش جمعے کے روز تک جاری رہے گی جس میں 32 ملکوں کے تقریباً 300 نمائش کنندگان اپنی نئی اور جدید مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔
اس نمائش میں 500 سے زائد قومی اور بین الاقوامی وفود شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش کے لیے ایکسپو سینٹر کے چھ ہالز مختص کرنے کے علاوہ تین مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں جن میں سے ایک کو کشمیر سے منسوب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ ملک کا دفاعی شعبہ ٹیکنالوجی پر مبنی جدید دور کے تقاضے پورے کر رہا ہے۔
Over the years, IDEAS has evolved into a platform that highlights Pakistan's growing footprint in the global defence market. Arms for Peace, theme of IDEAS’22, reflects Pakistan's desire for peace & stability. Good to see that our defence sector is catering to demands of tech era
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 15, 2022
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 عالمی دفاعی مارکیٹ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نمائش کا موضوع ’ہتھیار صرف امن کے لیے‘ پاکستان کی امن و استحکام کے حوالے سے خواہشات کا عکاس ہے۔