جاپان: کباب کا آج آرڈر دیں، 30 سال بعد وصول کریں

جاپانی شہر تاگاساکو میں ایک قصائی کی دکان پر ملنے والے گائے کے گوشت کے کباب حاصل کرنے کے لیے 30 سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ان مخصوص کبابوں کے پانچ دانوں کے ڈبے کی قیمت تقریبا 4000 روپے سے زیادہ ہے (آساہیا ویب سائٹ)

جاپان میں گوشت کی مصنوعات فروخت کرنے والی ایک کمپنی کا بڑے گوشت کے کباب (بیف کروکیٹس) کا ڈبہ خریدنے کے لیے ویٹنگ لسٹ تقریباً ایک دہائی سے بڑھ کر 30 سال سے زیادہ عرصہ تک پہنچ چکی ہے۔

جاپان کے شہر تاکاساگو (ہیوگو پرفینکچر) میں آساہیا نامی قصائی کی دوکان 1926 سے گوشت کی مصنوعات فروخت کر رہی ہے، تاہم گائے کے گوشت کے ’کوبے کباب‘ اس کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات میں سے ایک ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق بڑے گوشت (کوبے بیف) اور مقامی طور پر اگائے جانے والے آلووں سے بنے کباب کے گاہکوں کے لیے انتظار کا دورانیہ 30 سال سے بھی بڑھ گیا ہے۔

اس سال اپریل میں ایک خاتون نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں نو سال بعد کباب وصول ہو گئے ہیں۔   

خاتون نے آٹھ ستمبر 2013 کو ٹوئٹر کے ذریعے کبابوں کا آرڈر دیا تھا، جب انہیں ساڑھے سات سال کے انتظار کا کہا گیا تھا، تاہم کباب بنانے میں استعمال ہونے والے آلووں کی ایک فصل خراب ہونے کی وجہ سے یہ وقفہ طویل ہو گیا۔ 

انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’وہ کباب، جن کا میں نو سال سے انتظار کر رہی ہوں، آ گئے ہیں۔‘

کبابوں کی مقبولیت کو ان کی کم قیمت سے جوڑا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آساہیا نے جب پہلی بار یہ مخصوص کباب متعارف کروائے تو ایک دانے کی قیمت صرف 1.80 امریکی ڈالر (تقریبا 400 روپے) تھی، حالانکہ ایک پیس میں استعمال ہونے والے گائے کے گوشت کی قیمت تقریبا 2.70 امریکی ڈالر (تقریبا 600 روپے) بنتی تھی۔

قصائی کی ویب سائٹ پر گاہکوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ آج کبابوں کا آرڈر دیتے ہیں تو ہوسکتا ہے انہیں 32 سال تک انتظار کرنا پڑے۔

تیسری نسل میں آساہیا کے مالک شیگیرو نیتا نے سی این این کو بتایا: ’ہم اپنی دکان کی حکمت عملی کے طور پر اس امید کے ساتھ سستے اور مزیدار کباب بناتے ہیں کہ گاہک پہلی بار لطف اندوز ہونے کے بعد ہمارا کوبے بیف خریدیں گے۔‘

انہوں مزید کہا کہ دکان نے 2016 میں کباب کے آرڈر لینا بند کر دیا تھا کیونکہ انتظار کی فہرست 14 سال سے زیادہ ہو گئی تھی، لیکن انہیں بہت ساری کالیں موصول ہوئیں جن میں کہا گیا کہ ان کی فروخت جاری رکھی جائے۔

اگرچہ اب ان کبابوں کی اب قیمت زیادہ ہے، لیکن یہ اب بھی قابل خرید ہیں۔

ان مخصوص کبابوں کے ڈبے، جس میں پانچ دانے ہوتے ہیں، کی قیمت 18.40 امریکی ڈالر (4000 روپے سے زیادہ) ہے۔

گاہکوں کو کباب موصول ہونے سے ایک ہفتہ قبل ایک خط کے ذریعے ڈیلیوری کی اطلاع دی جاتی ہے، جس میں خریداروں کے لیے انتظار کے حالیہ وقت کا بھی بتایا جاتا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا