دنیا کی مشہور اور بہترین گاڑیوں میں سے ایک بی ایم ڈبلیو جرمنی کے شہر میونخ میں واقع کمپنی کے ایک بہت بڑے کارخانے میں تیار کی جاتی ہے۔
بی ایم ڈبلیو نے بدلتے وقت کے ساتھ اپنی مصنوعات میں جدت اپنا کر انہیں دنیا کی بہترین لگژری اور مہنگی گاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا۔
بی ایم ڈبلیو نے ترقی کا یہ سفر کب شروع کیا اور اسے طے کیسے کیا اور آج کمپنی کس مقام پر ہے؟
ان تمام سوالوں کے جواب بی ایم ڈبلیو کے میونخ میں قائم عجائب گھر سے ملتے ہیں۔
موجودہ بی ایم ڈبلیو کمپنی، جس کا حجم 110 ارب یورو ہے اور جو سالانہ تقریباً 25 لاکھ کاریں اور ایک لاکھ 20 ہزار موٹرسائیکل تیار کر رہی ہے، کی ابتدا 1916 میں جہاز کے انجن بنانے سے ہوئی۔
بی ایم ڈبلیو نے پہلی کار 1929 میں متعارف کروائی جو تقریباً 15 پی ایس کی تھی اور یہ ٹریڈ مارک ڈکسی تھا۔ اس ماڈل کی 15 ہزار کاریں فروخت کی گئیں۔
کمپنی کی اپنی پہلی کار AM1 تھی جو 1929 میں بنائی گئی۔
بی ایم ڈبلیو نے 1923 میں موٹر سائیکل بنانا شروع کی، اور پہلا ماڈل R32 کے نام سے بنایا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کی تقریباً تین ہزار موٹر سائیکلیں بنائی گئیں، جن میں ہر ایک دو سلینڈر اور تقریباً 8۔5 پی ایس پاور رکھتی تھی جبکہ اس کی رفتار کی حد 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کے بعد بی ایم ڈبلیو نے اپنی پروڈکشن دوبارہ شروع کی اور 1948 سے پھر سے موٹر سائیکل بنانے کا آغاز کیا۔
اس مرتبہ مختلف ناموں کے ساتھ 12 سے 13 پی ایس طاقت کی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں بنائی گئیں۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی لگژری گاڑی 1951میں پیش کی گئی، جسےBMW 501 کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بی ایم ڈبلیو نے 2001 میں ایک نیا ٹریڈ مارک Mini کے نام سے متعارف کروایا جبکہ 2002 میں رولزرائس گروپ بھی بی ایم ڈبلیو نے خرید لیا۔