پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے منگل کو کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستانی ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پانچ دسمبر سے انڈیا میں شروع ہو چکا ہے اور یہ 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔
کونسل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ آف دی بلائنڈ میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔‘
India refuses visas of Pakistan Blind Cricket Team to participate in T-20 World Cup Cricket of the Blind ( 5 to 17 December 2022 in India ).
— Pakistan Blind Cricket Council (PBCC) (@pbcc_official) December 6, 2022
Pakistan was a serious contender to win the World Cup. Really disappointing for our boys who prepared tirelessly for this World Cup. pic.twitter.com/28gGcMSMEZ
’پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کا سنجیدہ دعویدار تھا اور یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے واقعی مایوس کن ہے جنہوں نے اس ورلڈ کپ کے لیے انتھک محنت کی تھی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انڈیا کی طرف سے تاحال اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اس سے قبل ٹی ٹوئنی کرکٹ ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہ چکا ہے اور اس مرتبہ بھی اس بات کے قوی امکانات تھے کہ فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوتیں۔ کونسل نے کہا کہ’ورلڈ کپ جیتنے کے پاکستان کے امکانات زیادہ تھے۔‘
کونسل نے بیان میں کہا کہ انڈیا کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی حکومت سے یہ کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ویزا جاری کر دیا جائے لیکن اُن کے اس موقف کو نہیں سنا گیا۔
پاکستان اور انڈیا کے کشیدہ سیاسی تعلقات کے کھیل پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں اور دونوں ملکوں میں مقبول کھیل کرکٹ اس سے بری طرح متاثر ہوا ہے کیوں کہ جنوبی ایشیا میں پڑوسی ممالک کے ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے نہیں جاتیں اور ان کا مقابلہ حالیہ برسوں میں بین الاقوامی مقابلوں میں کسی تیسرے ملک کی سرزمین پر ہی ہوا ہے۔