کئی دہائیوں تک پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں اردو سمجھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق ماجد جہانگیر لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
معروف اداکار ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے۔۔۔وہ طویل عرصے سے علیل تھےاورلاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔۔۔ماجد جہانگیر نے پی ٹی وی کے پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت پائی۔۔۔مرحوم کی تدفین کراچی میں ہوگی ۔ pic.twitter.com/x1GM7yfsTU
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 11, 2023
ماجد جہانگیر کو شہرت 1980 کی دہائی کے مقبول ٹی وی شو ’ففٹی ففٹی‘ سے ملی، جس میں ان کا ایک ڈائیلاگ ’کا کہہ رہے بھائی‘ بہت مقبول ہوا۔
مزاحیہ اداکار کے انتقال کی خبر پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں میں سے ایک عالیہ رشید نے ایک ٹویٹ میں لکھا: ’کا کہہ رہے ہو بھائی‘۔
عالیہ نے مزید لکھا کہ ’ماجد جہانگیر اور اسماعیل تارا کے ساتھ ہمارا بچپن بھی چلا گیا۔‘
‘Kaa keh rahay hu bhai’?
— Aalia Rasheed (@aaliaaaliya) January 11, 2023
Majid Jahangir or Ismail Tara kay saath hamara bachpan bhee chala gia! Allah maghfarat karay. https://t.co/qzM9tYF5Id
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا بھی گذشتہ سال نومبر میں انتقال کر گئے تھے۔
اسماعیل تارا اور ماجد جہانگیر دونوں نے مل کر ففٹی ففٹی پروگرام میں خوب رنگ جمایا اور ان کی جوڑی نے شہرت کمائی تھی۔
کرکٹ کے کھیل کے تجزیہ کار اور ٹی وی شو کے میزبان نعمان نیاز نے ایک ٹویٹ میں ماجد جہانگیر کو خراج تحسین کچھ یوں پیش کیا: ’یہ تکلیف دہ ہے۔ ایک حیرت انگیز آدمی، عاجزی ان کی قوت تھی۔‘
Heard Majid bhai (Majid Jahangir, the 50-50) fame has followed Ismail Tara bhai. He is no more leaves me anguished. It hurts. An amazing man, humility was his forte.
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) January 10, 2023
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ pic.twitter.com/McJilrOB7Y
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی ماجد جہانگیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Dr Ishrat Ul Ebad (@drishratulebad) January 11, 2023
I am truly sorry to hear about the sad demise of veteran
comedian #MajidJahangir (صاحب)
My deepest condolences to his family and friends.
May Allah Almighty rest his soul in peace and grant him the highest rank in Jannah.
Aameen pic.twitter.com/KJB7fRYuJs
ماجد جہانگیر کی صلاحتیوں کے اعتراف میں انہیں ایک سرکاری اعزاز تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جا چکا ہے۔