سرحد کے دونوں اطراف کرکٹرز کی شادیوں کی دھوم

جہاں پاکستانی کرکٹر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں وہیں انڈین کرکٹر کے ایل راہل سنیل شیٹی کی بیٹی سے شادی کر رہے ہیں۔

شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز  جمعے کے دن نکاح سے ہوا جبکہ کے ایل راہل کی شادی 23 جنوری کو ہوگی (کے ایل راہل انسٹاگرام/ دا آرٹسٹ فوٹو انسٹاگرام)

جہاں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں وہیں سرحد کے اس پار انڈین ٹیم کے کرکٹر کے ایل راہل اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی سے بیاہ رچا رہے ہیں۔

یہ دونوں خوشی کے مواقع ایک ہی وقت میں جاری ہیں اور پرستار دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز  جمعے کے دن نکاح سے ہوا۔

اسی تقریب میں ہلکے رنگوں میں ملبوس شان اور ان کی دلہن نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

تقریبات کی تفصیلات کے مطابق شان مسعود کی آج 21 جنوری کو بارات ہے اور ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

جبکہ انڈین سپر سٹار سنیل شیٹی کی اداکارہ بیٹی اتھیا شیٹی کی کرکٹر کے ایل راہل سے شادی کی تقریبات ہفتے سے شروع ہو رہی ہیں۔

میڈیا میں موجود معلومات کے مطابق راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریب  کا مقام سنیل شیٹی کا کھنڈالا میں عالیشان بنگلہ ہے۔ ان تقریبات میں بڑی تعداد میں انڈین فلمی شخصیات اور کرکٹرز بھی مدعو ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ