مشرقی یوکرین کا علاقہ ڈونباس روسی جنگ کے دوران ان محاذوں میں سے ایک ہے، جہاں شدید لڑائی لڑی گئی۔
46 سالہ خاتون طبی کارکن کروہو، جنہوں نے چند سال قبل ایک لا فرم میں اپنی نوکری اس لیے چھوڑ دی تھی تاکہ وہ پیرا میڈک کے طور پر دوبارہ تربیت حاصل کر سکیں، اب وہ یہاں کے ایک فیلڈ ہسپتال میں ایمبولینس کے عملے کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دی انڈپینڈنٹ کی نامہ نگار بیل ٹریو نے گذشتہ برس اس محاذ کا دورہ کیا اور کروہو کے ساتھ ایک دن گزار کر یہ رپورٹ تیار کی۔ وہ ہمیں بتاتی ہیں کہ گولہ باری کے باوجود یہاں کی ٹیمیں دن رات کیسے کام کرتی ہیں۔ کروہو نے بتایا کہ وہ ایک دن میں سو زخمی فوجیوں اور شہریوں کا علاج کر سکتی ہیں۔
بقول کروہو: ’یہ 24 گھنٹے کا کام ہے۔ بعض اوقات ایک، دو یا تین گھنٹے کا وقفہ آتا ہے تو ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔‘
اس سلسلے کی دوسری خصوصی رپورٹ آپ آئندہ ہفتے دیکھ سکیں گے۔
© The Independent