ویڈیو سکینڈل پر انڈین چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی

ویڈیو میں چیتن شرما کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ انڈین کھلاڑی فٹ رہنے کے انجیکشنز کا سہار لیتے رہے۔

چیتن شرما اس ویڈیو کے فلم بند کیے جانے سے آگاہ نہیں تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس وقت نشے میں تھے اس لیے زبان پر قابو نہ رکھ سکے(تصویر: چیتن شرما ٹوئٹر)

انڈین کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق فاسٹ بولر چیتن شرما شارجہ میں جاوید میاں داد سے چھکا کھانے کے باعث آج بھی معروف ہیں لیکن اب اپنی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک اور مشکل میں پھنس چکے ہیں۔

57 سالہ چیتن شرما چند روز قبل سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں انڈین کھلاڑیوں سے متعلق انکشافات کرتے دیکھے گئے۔

اس ویڈیو میں چیتن شرما کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ انڈین کھلاڑی فٹ رہنے کے انجیکشنز کا سہار لیتے رہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہیں ان فٹ بولر جسپریت بمرا کو ٹیم میں شامل کرنے پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد چیتن شرما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہےجبکہ انڈین کرکٹ بورڈ نے ان کے استعفے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

شرما کے یہ انکشافات ایک دھماکے کی طرح ہیں اور انڈین میڈیا نے اسے ایک سنگین مسئلہ قرار دیا۔

جب کہ انڈین بورڈ سے اختلافات رکھنے والے میڈیا اداروں نے اسے ’انڈین کرکٹ کی گندگی‘ قرار دیا ہے۔

چیتن شرما اس ویڈیو کے فلم بند کیے جانے سے آگاہ نہیں تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس وقت نشے میں تھے اس لیے زبان پر قابو نہ رکھ سکے۔

تاہم انڈین کرکٹ بورڈ نے اس ویڈیو کا سخت نوٹس لیا اور اطلاعات کے مطابق سینئیر کھلاڑیوں سمیت سابق کھلاڑیوں نے اس پر سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

اگرچہ انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے شرما کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے رضاکارانہ استعفیٰ قرار دیا ہے لیکن قرائن بتاتے ہیں کہ ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔

چیتن شرما کے اس انکشاف نے انڈین کرکٹ کے بظاہر خوبصورت چہرے سے نقاب اتار دی ہے اور اپنے نظام اور طاقت پر ناز کرنے والےکرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کے سامنے کمزوری کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

  بورڈ کے نگرانی کرنے والے سٹاف اور ڈاکٹرز کا اس ناقابل قبول عمل سے پہلو تہی کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ صرف کھلاڑی نہیں بلکہ پورا بورڈ اس میں ملوث ہے اور اپنے مطلوبہ نتائج کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

آئی سی سی کی خاموشی

میڈیا میں اس قدر شور کے باوجود آئی سی سی نے ان ویڈیو انکشافات پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ کسی انکوائری کی خبر دی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حالانکہ ماضی میں کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کے نشہ آور ادویات کے استعمال پر آئی سی سی نے فوری طور پر پی سی بی سے جواب طلب کیا تھا، جس پر پی سی بی نے ڈوپنگ ٹیسٹ کرا کے چند کھلاڑیوں پر پابندی لگائی تھی۔

 تاہم انڈیا کے معاملے پر آئی سی سی مکمل خاموش دکھائی دیتی ہے۔

کیا کھلاڑی نشہ آور انجکشن لیتے ہیں؟

چیتن شرما کے اس مبینہ انکشاف سے پہلے ایک انڈین کوچ بھی اس معاملے سے بورڈ کو مطلع کرچکے ہیں جس پر ان کو شاندار کیریئر کے باوجود اپنے عہدرے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ڈوپنگ کے معاملے میں آئی سی سی کی بہت سخت پالیسی ہے اور بہت سے کھلاڑی پابندیاں جھیل چکے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پرکسی انڈین کھلاڑی پر ابھی تک کوئی پابندی نہیں لگی۔

چیتن شرما کا دعوی ہے کہ انڈین کھلاڑی ایسے انجکشن لگا کر کھیلتے ہیں اور انھیں چھپانے کا ہنر بھی جانتے ہیں، اگر شرما کےبیان کو سچ مان لیا جائے تو آئی سی سی کو ہر میچ کے بعد انڈین کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرنا چاہیے۔

کیا چیتن شرما کا یہ انکشاف انڈین کرکٹ کو مزید بے نقاب کر پائے گا، اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا لیکن ان کا بیان بہت سی کہانیوں کی ابتدا کر گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ