پاکستان دیوالیہ ہو چکا، دہشت گردی ہم خود لائے ہیں: وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق ’دو سال پہلے انہیں دوبارہ پاکستان کی سرزمین پر لاکر بسایا گیا کہ یہ امن پسند لوگ ہیں، پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق زندگی گزاریں گے۔‘

’ہمارے صحن میں دہشت گردی ہم خود لے کر آئے ہیں۔‘ (سکرین گریب، خواجہ آصف)

سیالکوٹ میں نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔‘

سیالکوٹ کے نجی کالج میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’ہمارے صحن میں دہشت گردی ہم خود لے کر آئے ہیں۔‘

’دو سال پہلے انہیں دوبارہ پاکستان کی سرزمین پر لاکر بسایا گیا کہ یہ امن پسند لوگ ہیں، پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق زندگی گزاریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’جو ہمارے ملک کے حالات ہیں ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، آپ نے سنا ہوگا ڈیفالٹ ہورہا ہے؟ یا دیوالیہ ہو رہا ہے؟ وہ ہو چکا ہے۔‘

’تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’کس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشت گردی ہمارا مقدر بن گئی؟ کل ساری رات سکیورٹی کے لوگ مقابلہ کرتے رہے۔ جس نے آواز اٹھائی اسے جلا وطن کر دیا گیا۔‘

وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے زیادہ وقت اپوزیشن میں گزارا اور گزشتہ 32 برس میں سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان