ایک نئی تحقیق میں برطانیہ کے ایسے علاقوں کا انکشاف کیا گیا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
یہ اعدادوشمار ملک کے ان علاقوں پر مرکوز ہیں جو شدید گرمی، جنگلات میں لگنے والی آگ، سیلاب اور سمندر کی سطح میں اضافے کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
ماحولیات کے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والے ایکس ڈی آئی سسٹمز کے مطابق گریٹرلندن اور لنکن شائر کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جو ایسے خطرات والے پہلے 10 فیصد مقامات میں آتے ہیں۔
ایکس ڈی آئی کی ’گروس ڈومیسٹک کلائمٹ رسک لسٹ‘ میں ویلز، یارکشائر میں ایسٹ رائڈنگ اور سمرسیٹ بتدریج تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
آب و ہوا کی تبدیلی کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچنے کا سب سے زیادہ امکان سطح سمندر بلند ہونے سے دریاؤں اور ساحلی علاقوں میں آنے والے سیلابوں سے ہے۔
سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں کا اندازہ آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے اس علاقے میں عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی کل یا ’مجموعی‘ سطح سے کیا جاتا ہے۔ یہ پیش گوئی سال 2050 کے لیے کی گئی۔
تجزیہ کار پہلے ہی رونما ہونے والے شدید موسمی واقعات اور ہر علاقے پر ان کے اثرات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ 1990 اور 2050 کے درمیان نقصان کا کتنا خطرہ ہے اور کتنا بڑھے گا۔
مثال کے طور پر ساحلی سیلاب کے خطرے کی وجہ سے گریٹر لندن میں 2050 تک املاک کو پہنچنے والے نقصان کا خطرہ دو گنا ہو جائے گا۔
ٹیمز بیریئر، جو شہر کی حفاظت کرتا ہے، اسی بھی خطرہ سمجھا جا رہا ہے، اور خدشہ ہے کہ یہ بالآخر کام چھوڑ دے گا۔
لیکن سکاٹ لینڈ میں نقصان میں سب سے زیادہ نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے متعدد کاؤنٹیاں متاثر ہوئی ہیں۔
توقع ہے کہ سکاٹ لینڈ کی تمام کاؤنٹیوں میں سے نصف کے لیے 2050 تک خطرہ دو گنا ہو جائے گا۔
توقع ہے کہ اسی مدت کے دوران انگلینڈ کی صرف ایک چوتھائی کاؤنٹیوں میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
سکاٹ لینڈ کے شہر انورنیس کے لیے 1990 اور 2050 کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے نقصان کا خطرہ تین گنا ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ پورے یورپ میں پیش گوئی کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
سطح سمندر میں اضافے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کی وجہ سے سکاٹ لینڈ میں شیٹ لینڈ، راس اور کرومارٹی، آرگیل اور بوٹ اور نیرن میں بھی بڑے اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر چین، انڈیا اور امریکہ میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات میں سب سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی دنیا کی 20 ریاستوں اور صوبوں میں سے 16 صرف چین میں ہیں۔
ایکس ڈی آئی کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں میں سے بہت سے وہ بھی ہیں جن کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ ان میں سے بہت سے عالمی معیشت میں بھی اہم ہیں۔
ایکس ڈی آئی کے سی ای او روہن ہمڈن نے کہا: ’کمپنیوں، حکومتوں اور سرمایہ کاروں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ماحولیاتی خطرے کے مالی اور معاشی مضمرات کو سمجھیں اور اس خطرے کو اپنی فیصلہ سازی میں اہمیت دیں، اس سے پہلے کہ یہ اخراجات مالیاتی ٹپنگ پوائنٹس سے آگے بڑھ جائیں۔‘
ذیل میں ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے برطانیہ کے 10 علاقوں کا ذکر کیا گیا ہے:
- لنکن شائر۔ عالمی درجہ بندی - 184. نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 102فیصد
- گریٹر لندن۔ عالمی درجہ بندی - 263. نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 92 فیصد
- ویلز۔ عالمی درجہ بندی - 298. نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 144فیصد
- یارکشائر کی ایسٹ رائڈنگ۔ عالمی درجہ بندی - 323 . نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 88فیصد
- سمرسیٹ۔ عالمی درجہ بندی - 458 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 92فیصد
- کیمبرج شائر۔ عالمی درجہ بندی - 508 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 100فیصد
- نورفوک۔ عالمی درجہ بندی - 537۔ نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 102فیصد
- کینٹ۔ عالمی درجہ بندی - 561 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 110فیصد
- ایسیکس۔ عالمی درجہ بندی - 577 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 93فیصد
- لنکاشائر۔ عالمی درجہ بندی - 614 . نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 134فیصد
- شمالی آئرلینڈ۔ عالمی درجہ بندی - 778 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 83فیصد
- مرسی سائیڈ۔ عالمی درجہ بندی - 818۔ نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 102فیصد
- گریٹر مانچسٹر۔ عالمی درجہ بندی - 873۔ نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 65فیصد
- ہیمپشائر۔ عالمی درجہ بندی - 890۔ نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 118فیصد
- ساؤتھ یارکشائر۔ عالمی درجہ بندی - 927 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 76فیصد
- برسٹل۔ عالمی درجہ بندی - 947 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 92 فیصد
- چیشائر۔ عالمی درجہ بندی - 973 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 84 فیصد
- ویسٹ مڈلینڈز۔ عالمی درجہ بندی - 893۔ نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 76 فیصد
- گلوسٹر شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1001 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 109فیصد
- ڈیون۔ عالمی درجہ بندی - 1042 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 90فیصد
- نارتھ یارکشائر۔ عالمی درجہ بندی - 1073 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 63فیصد
- ایسٹ سسیکس۔ عالمی درجہ بندی - 1080 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 109فیصد
- ویسٹ سسیکس۔ عالمی درجہ بندی - 1105 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 107فیصد
- ویسٹ یارکشائر۔ عالمی درجہ بندی - 1129. نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 31فیصد
- سوفولک۔ عالمی درجہ بندی - 1204 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 94 فیصد
- سرے عالمی درجہ بندی - 1234 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 49 فیصد
- برکشائر۔ عالمی درجہ بندی - 1311 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 61فیصد
- ڈرہم۔ عالمی درجہ بندی - 1347 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 64فیصد
- لیسٹر شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1376 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 38فیصد
- ناٹنگھم شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1381 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 41 فیصد
- ٹائین اینڈ ویئر۔ عالمی درجہ بندی - 1407 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 62 فیصد
- سٹافورڈشائر۔ عالمی درجہ بندی - 1439 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 44 فیصد
- ڈربی شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1481 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 34 فیصد
- ورسیسٹر شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1517 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 156فیصد
- ہرٹ فورڈ شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1524 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 51 فیصد
- بکنگھم شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1571 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 58فیصد
- گلاسگو شہر۔ عالمی درجہ بندی - 1652 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 103 فیصد
- بیڈ فورڈ شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1653 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 58 فیصد
- نارتھمپٹن شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1656 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 52 فیصد
- ایئرشائر اور آران۔ عالمی درجہ بندی - 1659 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 108 فیصد
- کمبریا۔ عالمی درجہ بندی - 1684 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 – 67 فیصد
- ان ورنس۔ عالمی درجہ بندی - 1698 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 237فیصد
- واروکشائر۔ عالمی درجہ بندی - 1699 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 55فیصد
- آکسفورڈ شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1712 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 59فیصد
- ولٹ شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1723 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 91فیصد
- ڈورسیٹ۔ عالمی درجہ بندی - 1743 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 76فیصد
- کارن وال۔ عالمی درجہ بندی - 1745 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 92فیصد
- ہیرفورڈ شائر۔ عالمی درجہ بندی - 1763 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 170فیصد
- سٹرلنگ اور فالکرک۔ عالمی درجہ بندی - 1809 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 132فیصد
- نارتھمبرلینڈ۔ عالمی درجہ بندی - 1810 نقصان کے خطرے میں فیصد اضافہ 1950 - 2050 - 82فیصد
© The Independent