وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی جائے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے ان کے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی ہو گی۔
جبکہ انہوں نے ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے لیٹر کی کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہو گی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مٹی کا تیل بھی 15 روپے فی لیٹر سستا کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔
ان کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہو گا۔