اٹلی میں کشتی حادثے کی تحقیقات، زیادہ جانیں کیوں نہ بچا سکے؟

تحقیقات کے دوران ان 80 افراد نے جو کچھ بتایا اس کی بنیاد پر اب تک تین گرفتاریاں کی گئی ہیں جن میں ایک ترک اور دو پاکستانی شہری شامل ہیں۔

اٹلی کے حکام کے مطابق اتوار کو ہوئے حادثے میں کم از کم 81 افراد کو زندہ بچا لیا گیا (اے ایف پی)

اٹلی کے ساحل پر کشتی الٹنے سے ہونے والی درجنوں اموات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حادثے کے بارے میں جاننے کے لیے بچ جانے والے 80 سے زائد افراد سے بات چیت کی گئی ہے۔

تحقیقات کے دوران ان 80 افراد نے جو کچھ بتایا اس کی بنیاد پر اب تک تین گرفتاریاں کی گئی ہیں جن میں ایک ترک اور دو پاکستانی شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق پاکستان میں بھی تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بدھ اور جمعرات کو دو مختلف کارروائیوں کے دوران پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

تاہم اٹلی میں ہونے والی تحقیقات اس حوالے سے ہیں کہ اٹلی زیادہ لوگوں کو کیوں نہ بچا پایا۔

یہ انکوائری ان چھ گھنٹوں پر ہے جو اٹلی کو کشتی کے حوالے سے ملنے والے اطلاع سے لے کر امدادی ٹیمیں روانہ کرنے تک ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے اٹلی میں وزیر داخلہ کے خلاف ایک مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی کے حکام کے مطابق اتوار کو ہوئے حادثے میں کم از کم 81 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے 20 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اٹلی کے ساحل پر کشتی الٹنے سے ہونے والی 59 اموات میں دو درجن سے زائد افراد پاکستانی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا