پاکستان میں سپاٹی فائی پر کیسے آیا جا سکتا ہے؟

لاہور میں ہفتہ کی شام سپاٹی فائی فار آرٹسٹ ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے فنکاروں کو سپاٹی فائی کی افادیت، اس پر آنے کا طریقہ، مارکیٹنگ اور دوسرے کئی فوائد سے متعلق بتایا گیا۔

لاہور کی حویلی بارود خانہ میں ہفتہ کی شام سپاٹی فائی کی جانب سے سپاٹی فائی فار آرٹسٹ ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا گیا (اے ایف پی)

لاہور کی حویلی بارود خانہ میں ہفتہ کی شام سپاٹی فائی کی جانب سے سپاٹی فائی فار آرٹسٹ ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا گیا۔ رنگ برنگی سروں سے بھری تقریب میں سپاٹی فائی فار آرٹسٹس کی پاکستان کی ٹیم نے شرکت کی۔

اس تقریب کا آغاز موسیقی سے کیا گیا جس میں بیشتر نئے گلوکاروں نے شرکت کی اور گانوں کے علاوہ رقص بھی کیا گیا۔

محفل میں گلوکار، موسیقار، گیت نگار زلفی جبار خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں موجود سپاٹی فائی کے آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس مینیجر خان ایف ایم نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم ابھرتے موسیقاروں کو میوزک کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے درکار معلومات فراہم کرتا ہے۔

ان سہولیات میں بڑے شہروں، ممالک میں ان کے سامعین، پرستاروں کی عمر، صنف، پلے لسٹس، ٹاپ پرفارمنگ گیت، ٹاپ پلے لسٹس، ان کی سٹریمز کے ذرائع، فالوورز میں اضافہ، سامعین اور سٹریمرز بڑھنے اور دیش بورڈ پر نئی اپ ڈیٹس اور معلومات کی رسائی شامل ہیں۔

خان ایف ایم نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو نوجوان فنکار سپاٹی فائی پر آنا چاہ رہے ہیں اور اگر وہ میوزک بنا رہے ہیں تو انہیں بہتر ڈسٹریبیوٹر تلاش کرنا چاہیے۔

’ایک مرتبہ جب ان کو ڈسٹریبیوٹر مل جاتا ہے تب ان کا میوزک سپاٹی فائی پر ڈسٹربیوٹ ہو سکتا ہے۔ جہاں تک سپاٹی فائی سے پیسے کمانے کا تعلق ہے تو وہ بھی بہت سادہ سا طریقہ ہے۔‘

 

ان کا کہنا تھا کہ اس کی مدد سے موسیقاروں کو ان کے سامعین کے مقامات کا علم ہو گا اور ٹولز فراہم کرتا ہے جس کی بدولت انہیں ہر سہولت میسر ہو گی۔

’سپاٹی فائی ان کو پیسے دیتا ہے جن کے پاس گانے کے مالکانہ حقوق ہیں وہ آرٹسٹ بھی ہو سکتا ہے اور لیبل بھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گلوکاروں نے سپاٹی فائی فار آرٹسٹس کی اس تقریب کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ کا تو سپاٹی فائی پر اکاؤنٹ بھی نہیں ہے لیکن اب وہ اپنا اکاؤنٹ بھی بنائیں گے اور اپنے میوزک کی پروموشن بھی کریں گے۔

تقریب میں سپاٹی فائی ٹیم کی جانب سے بتائی کئی سپاٹی فائی کی تاریخ کے مطابق سپاٹی فائی 2008 میں بنا۔ اس کا مقصد تخلیقی گلو کاروں کو اپنا آرٹ پیش کرنے اور ان گنت پرستاروں کو ان سے ایک ہی جگہ پر محظوظ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

آج دنیا میں سپاٹی فائی سب سے مقبول آڈیو سٹریمنگ سروس ہے جہاں 80 ملین سے زیادہ گانے موجود ہیں جن میں چار اعشاریہ سات ملین پوڈ کاسٹ بھی شامل ہیں جبکہ 180 سے زائد ممالک میں 489 ملین یوزرز ہیں جبکہ اس کے 200 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی