بالی وڈ کے سینکڑوں گانے آڈیو سٹریمنگ اور میڈیا سروس سپاٹی فائی سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ بظاہر ان گانوں کو کاپی رائٹ کے مالکان کے ساتھ معاہدے کے مسائل کی وجہ سے ہٹایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پرانے معاہدے کی مدت ختم ہو جانے کے بعد سپاٹی فائی بالی وڈ کے متعدد گانوں کے حقوق کے مالکان کے ساتھ نیا معاہدہ کرنےمیں ناکام رہی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فلم باجی راؤ مستانی کے گانے ’ملہاری‘ اور فلم بار بار دیکھو کے گانے ’کالا چشمہ‘ جیسے متعدد مشہور گانوں کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔
گانے ہٹائے جانے کے بعد متعدد انڈین مداحوں نے ٹوئٹر پر سپاٹی فائی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’چوں کہ آپ کو حقوق نہیں ملے تو کیا سپاٹی فائی آپ بالی وڈ کے گانے اچانک ہٹانے اور ہماری پلے لسٹ تباہ کرنے سے پہلے ہمیں ایک ہفتے کا نوٹس نہیں دے سکتے تھے؟‘
ایک اور فین کا کہنا تھا کہ ’اب کون میرے لیے تمام گانے یاد رکھے گا؟ ایمینم؟‘
ایک اور مداح نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’میری سپاٹی فائی سے درخواست ہے کہ بالی وڈ گانے واپس لانے کے لیے اسے جس کسی کے ساتھ معاہدے کی تجدید کرنی ہے کر لے۔ میں واقعی پاگل ہو ایک مداح نے لکھا: ’سپاٹی فائی کب بالی وڈ کے تمام گانے واپس لائے گا کیوں کہ میں مرا جا رہا ہوں۔‘
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ سپاٹی فائی کی سبسکرپشن ختم کر کے ’ایپل میوزک کی طرف جانے‘ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
جاؤں گا۔ بالی وڈ مجھے وطن سے جوڑے رکھنے کا واحد ذریعہ ہے۔‘
ایک مداح نے لکھا کہ ’بس فیصلہ ہو گیا، میں ایپل میوزک کی طرف جا رہا ہوں۔ میں نہیں مان سکتا کہ سپاٹی فائی نے تمام بالی وڈ گانے ہٹا دیے ہیں۔ میں رو رہا ہوں۔‘
ایک اور مداح نے لکھا کہ ’میری آدھی پلے لسٹ ختم ہو چکی ہے اور آج رات میری سالگرہ کی تقریب ہے۔
کھیل ختم ہو گیا سپاٹی فائی! میں ایپل میوزک کی طرف جا رہا ہوں۔‘
دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے سپاٹی فائی کے ساتھ رابطہ کیا۔
I'm so pissed that spotify took away all my favorite bollywood songs
— naomi ❀ (@mirrorsofmine) March 19, 2023
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ ’کیا سپاٹی فائی جلد ہی کسی وقت بالی وڈ کے گانے واپس لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے یا مجھے ایپل میوزک پر جانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ مجھے جواب چاہیے۔‘
قبل ازیں رواں ماہ سپاٹی فائی نے پلیٹ فارم کو نئے سرے سے منظم کرنے کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا تھا۔
ٹک ٹاک اور یوٹیوب سے نئی فیڈ لی گئی تاکہ لوگ ایپ استعمال کرتے ہوئے سکرول کر سکیں۔
آڈیو سٹریمنگ سروس موسیقی کو البم کی شکل میں منظم کرنے کا وہ روایتی طریقہ ترک کر رہی جس کے ساتھ اس نے کام کا آغاز کیا تھا۔
سپاٹی فائی اپنے پلیٹ فارم میں پوڈ کاسٹس جیسے نئے مواد کا اضافہ کر رہا ہے۔
© The Independent