ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے بدھ کی شب کریم مصطفیٰ بینزیما اور مارکو ایسینسیو کے گولز کی بدولت چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز کے پہلے مرحلے میں چیلسی کو دو صفر سے شکست دے دی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرینچ کھلاڑی کریم مصطفیٰ نے پہلے ہاف میں نزدیک سے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جس کے بعد مارکو اسینسیو نے دوسرے ہاف میں اس برتری کو مزید پائیدار بنا دیا۔
میڈرڈ کے سنتیاگو سٹیڈیم کھیلے گئے اس میچ میں جیلسی کی کارکردگی مایوس کن نظر آئی کیوں کہ وہ دو گولز کے مقابلے میں بے بس رہی اور کوئی بھی گول نہیں کر سکی۔
کریم نے گذشتہ سیزن میں چیلسی کے خلاف چار مرتبہ گول کیا تھا جس میں میڈرڈ میں دوسرے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں اضافی وقت میں کیا گیا فیصلہ کن گول بھی شامل تھا۔
انہوں نے لندن میں پہلے مرحلے میں چیلسی ہی کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔
کریم نے انگلش اپوزیشن کے خلاف 27 میچوں میں 20 گول کیے ہیں جن میں سے آخری 14 گول ناک آؤٹ مرحلے میں کیے گئے۔
مارکو اسینسیو نے 74 ویں منٹ میں دوسرا گول ونیسیئس کی مدد سے کیا۔
ونیسیئس نے میچ کے دوران چیلسی کے دفاع کو زیادہ تر مشکلات میں ڈالے رکھا۔
22 سالہ برازیلین کھلاڑی کو میچ کا ویلیوایبل کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ونیسیئس نے کہا: ’ہم نے بہت اچھا کھیلا۔ یہ سیزن کے ہمارے بہترین میچوں میں سے ایک تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس طرح گھر پر جیتنا بہت اچھا ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور ہمیں دوسرا میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں وہاں بھی مضبوط کارکردگی دکھانا پڑے گی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس شکست کے بعد انگلش کلب چیلسی چیمپئنز لیگ کے مسلسل دوسرے سیزن میں ریال میڈرڈ کے ہاتھوں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے قریب ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چیلسی نے میچ کا آخری آدھا گھنٹہ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا کیوں کہ انگلش کھلاڑی بین چیل ویل کو میڈرڈ کے کھلاڑی کو روکنے کی پاداش میں ریڈ کارڈ کا منہ دیکھنا پڑا۔
ٹیم کے مایوس کن نتائج کے دوران گراہم پوٹر کی جگہ لینے کے بعد چیلسی کے نئے عبوری مینیجر فرینک لیمپارڈ کی نگرانی میں یہ کلب کی مسلسل دوسری شکست تھی۔
کواٹرز فائنل کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے سٹیمفورڈ برج میں شروع ہو گا۔
بدھ کو ہی کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں اطالوی کلب اے سی میلان نے اپنے ہم وطن کلب نیپولی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے کہا کہ ’ہم مطمئن ہیں کیونکہ ہم نے کھیل کو اچھی طرح سے منظم کیا اور دوسرے مرحلے سے پہلے ایک برتری حاصل کی جو آج رات کا ہمارا مقصد تھا۔ یہ ایک اچھا کھیل اور ایک اچھا نتیجہ تھا۔‘
میڈرڈ 13 سیزن میں 11 ویں بار سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہے جب کہ چیلسی 2013 اور 2014 کے بعد صرف ایک بار آخری راؤنڈ میں جگہ بنا پائی ہے۔
چیلسی کی یہ مسلسل پانچویں شکست تھی۔ کلب نے پریمیئر لیگ میں اپنے آخری 11 میچوں میں سے صرف دو جیتے ہیں جہاں وہ 11ویں نمبر پر ہے۔
انگلش کلب کے عبوری مینیجر لیمپارڈ نے کہا: ’یقینا یہ ایک بڑا چیلنج ہے لیکن امید ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ ہمیں یقین کرنا ہوگا۔ مجھے یقین کرنے والا پہلا شخص بننے کی ضرورت ہے کہ یہ ممکن ہے۔‘