بلوچستان میں تعلیمی شعور کا فروغ، لائبریری میں جگہ کم  

قائداعظم لائبریری میں 65ہزار سے زائد  مختلف موضوعات پر کتابیں موجود ہیں جن میں ادب، سیاست، معیشت، تعلیم اور صحت کے موضوعات شامل ہیں۔ 

لائبریری کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان ہوتی ہے اور ترقی یافتہ ملکوں میں لائبریریوں کا قیام اولین ترجیح ہوا کرتی ہے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسط میں قائم قائد اعظم لائبریری نہ صرف کوئٹہ بلکہ صوبے کے دیگر شہروں سے آنے والے طلباء کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ لیکن اس لائبریری میں طالب علموں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے۔

سینئر لائبریرین محمد عمران کے مطابق لائبریری میں طلبا کے لیے تمام سہولیات میسر ہیں تاہم رش اور جگہ کی کمی کے باعث مزید داخلے بند ہیں ہمارے پاس 500 طلباء کے لیے جگہ موجود ہے لیکن طلباء کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے جنہیں بعض اوقات  ریڈنگ سیکشن میں بیٹھنے کی جگہ نہیں ملتی اور طالب علم فرش پر بیٹھ کر اپنی تیاری اور پڑھائی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ قائداعظم لائبریری میں 65ہزار سے زائد  مختلف موضوعات پر کتابیں موجود ہیں جن میں ادب، سیاست، معیشت، تعلیم، صحت کے موضوعات شامل ہیں۔ 

ژوب سے تعلق رکھنے والے طالب علم انور زیب لائبریری میں سہولیات کی فراہمی سے خوش ہیں تاہم وہ جگہ کی کمی سے پریشان ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کی مزید لائبریریوں کی شہر کو ضرورت ہے تاکہ طلباء تعلیم کے حصول کے لیے ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ 

یہ لائبریری شہر کے وسط میں قائم ہے جو ہر ایک کی رسائی میں ہے جس کے باعث صوبہ بھر سے مختلف امتحانا ت دینے والے اور کمیشن کی تیاری کرنے والے طلبا یہاں آتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان