وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے متعلق خبریں بغیر تصدیق کے نہ چلائے (فائل فوٹو/ قومی اسمبلی/ فیس بک)

پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے ’اعتماد کا ووٹ‘ لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں ’من گھڑت افواہ‘ قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا، ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔‘

پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ نے پیر کو اپنی خبروں میں دعویٰ کیا تھا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اپریل کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ان خبروں کی تریدد کرتے ہوئے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے متعلق خبریں بغیر تصدیق کے نہ چلائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’عوام، پارٹی، اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست