سلمان اور شاہ رخ ’کرن ارجن‘ میں دلچسپی کھو بیٹھے تھے: راکیش روشن

نیٹ فلکس پر دستاویزی فلم میں راکیش روشن کے خیال میں شاہ رخ کو کہانی پر یقین نہیں جب کہ سلمان بڑی فلم کی توقع کر رہا تھا۔

شہ رخ خان اور سلمان خان کو دوسرے فنکاروں کے ساتھ ’کرن ارجن‘ کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے (فلم کرافٹ)

1995 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’کرن ارجن‘ کے ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے دو مرکزی اداکاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ایک موقعے پر فلم میں دلچسپی ختم ہو گئی تھی۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم کے لیے انٹرویو میں راکیش روشن کا کہنا تھا کہ ’شاہ رخ کو دوبارہ زندہ ہونے والی کہانی پر بالکل یقین نہیں تھا۔ سلمان کا ردعمل تھا کہ ’تم نے کہا تھا کہ بڑی فلم بناؤ گے۔ لیکن ہمیں یہاں راجستھان کے گاؤں لے آئے ہو۔ میرے ذہن میں کچھ اور تھا۔‘

میں نے کہا کہ ’سلمان، تم ایک اداکار ہو۔ تمہیں یہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ میں فلم کہاں بناؤں گا۔

’آہستہ آہستہ شاہ رخ خان اور سلمان خان فلم میں دلچسپی کھونے لگے۔ جب شوٹ تیار ہوتا اور سورج غروب ہونے والا ہوتا، تب بھی وہ وقت پر نہیں آتے۔ انہیں بلانے پر وہ آخری لمحے میں آتے اور ہمیں جلد بازی میں شوٹنگ کرنا پڑتی۔‘

اداکار شتروگن سنہا نے بھی راکیش کے دعوے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ’انہوں (شاہ رخ خان اور سلمان خان) نے راکیش کو تکلیف پہنچائی۔ انہوں نے راکیش کا مذاق اڑایا۔ وہ ان سے تعاون نہیں کرتے تھے۔‘

دستاویزی فلم میں شامل شاہ رخ خان نے خود بھی اپنے رویے کو تسلیم کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’ہاں! ہم نے انہیں (راکیش کو) بہت تنگ کیا۔ کیوں کہ ہم دونوں بہت شرارتی اور مسائل پیدا کرنے والے تھے۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راکیش کی بیوی پنکی روشن نے انہیں کئی بار ڈانٹا۔

’پنکی جی نے مجھے بہت ڈانٹا۔ کہنے لگیں، ’تم گڈو (راکیش) کو بہت تنگ کر رہے ہو۔ میں تم سے یہ توقع نہیں کر رہی تھی۔‘ سلمان کے مقابلے میں، میں تھوڑا بہتر برتاؤ کر رہا تھا، کم از کم بظاہر۔ میں کہتا تھا میں نے تو کچھ نہیں کیا، یہ سب اس (سلمان) کی حرکتیں ہیں۔‘ سچ پوچھیں تو ہم دو چھوٹے بچوں کی طرح تھے جو واقعی ایک باپ جیسی شخصیت کو تنگ کر رہے تھے۔‘

راکیش روشن نے مزید بتایا کہ جب بھی وہ کچھ کہتے، شاہ رخ اور سلمان کچھ اور بات کرتے۔ ’اور میں ان سے کہتا کہ نہیں، میں یہی چاہتا ہوں۔ اور وہ ناراض ہو جاتے۔‘

ان مشکلات کے باوجود راکیش کی مستقل مزاجی نے رنگ دکھایا اور کرن ارجن بالآخر اپنی ریلیز کے بعد سب سے بڑی ہٹ فلموں میں شامل ہو گئی۔

یہ کامیابی سب کو حیران کر گئی۔ خاص طور پر شاہ رخ اور سلمان کو، جنہیں اس وقت تک فلم پر زیادہ بھروسہ نہیں تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم