21 پاکستانی مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والوں میں شامل: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے اتوار کو رواں ہفتے مراکش کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی ایک کشتی سے زندہ بچ جانے والے 21 پاکستانی شہریوں کے نام شائع کر دیے۔

حکام 7 جنوری 2025 کو کینری جزائر پر کشتی کے ذریعے پہنچنے والے سینکڑوں تارکین وطن کو وصول کر رہے ہیں (روئٹرز)

پاکستانی دفتر خارجہ نے اتوار کو رواں ہفتے مراکش کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی ایک کشتی سے زندہ بچ جانے والے 21 پاکستانی شہریوں کے نام شائع کر دیے ہیں۔

دفتر خارجہ نے اتوار کو جاری ان افراد کے نام اور دیگر تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ان کے لیے کھانے اور ادویات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔‘

پاکستان نے جمعرات کو تصدیق کی تھی کہ 80 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی، جن میں کئی پاکستانی بھی شامل تھے، اسپین جاتے ہوئے مراکش کے قریب الٹ گئی۔

مراکشی حکام کے مطابق بدھ کو کشتی سے 36 افراد کو بچا لیا گیا جو 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔

غیر سرکاری تنظیم واکنگ بارڈرز کے مطابق کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی شامل تھے۔

اتوار کو جاری دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مصدقہ معلومات کی بنیاد پر مراکش کے قریب پیش آنے والے حادثے میں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہو چکی ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ رباط میں موجود ہمارے سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ پاکستانی شہریوں کے لیے فوری مدد فراہم کی گئی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کے سفارت خانے نے زندہ بچ جانے والوں کے لیے خوراک، پانی، ادویات اور لباس جیسی ضروری اشیا کا انتظام کیا گیا ہے۔ داخلہ میں مقامی حکام پاکستان کی سفارتی کوششوں کے جواب میں پناہ اور طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا: ’حکومت مراکش کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو جامع معاونت فراہم کی جا سکے اور واپسی کے عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔‘

دفتر خارجہ نے مزید کہا: ’ہم بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور صورت حال پر مسلسل نظر رکھیں گے۔‘

اس سے ایک روز قبل جب پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کو اسلام آباد میں صورتح ال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

حکومت نے حالیہ مہینوں میں ان انسانی سمگلروں کے خلاف اپنی کوششوں کو تیز کیا ہے جو یورپ کے لیے غیر قانونی اور خطرناک سفر میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس مہم میں کئی گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف فوری کارروائی کے لیے بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

بچ جانے والوں کے نام

  1. مدثر حسین
  2. وسیم خالد
  3. محمد خالق
  4. عبدالغفار
  5. گل شمیر
  6. تنویر احمد
  7. سید محمد عباس کاظمی
  8. غلام مصطفیٰ
  9. سید بدر محی الدین
  10. عمران اقبال
  11. شعیب ظفر
  12. علی حسن
  13. سید مہتاب الحسن
  14. عزیر بشارت
  15. محمد آصف
  16. مجاہد علی
  17. عامر علی
  18. محمد عمر فاروقی
  19. بلاول اقبال
  20. ارسلان
  21. عرفان احمد
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان