ملتان ٹیسٹ: پاکستانی سپنرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے دی۔

19 جنوری، 2025 کی اس تصویر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز کے آؤٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے(اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے سپنرز نے ایک بار پھر گھومتی ہوئی گیندوں سے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔

پاکستان نے میچ کی پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز کا آؤٹ ہو گئی تھی۔

دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز بنا سکی یوں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 250 رنز کی برتری تھی تاہم جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے پہلی اننگز میں چار اور نعمان علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔ بلے بازوں میں سعود شکیل نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں پاکستانی کپتان شان مسعود 52 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے سپنر جومیل وریکان نے سات وکٹیں اپنے نام کیں۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے پانچ اور ابرار احمد چار نے وکٹیں حاصل کیں۔ 

ساجد خان کو نو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ