ایک امریکی خاتون غلط طیارے میں سوار ہو کر فلوریڈا کے بجائے 900 میل دور جمیکا پہنچ گئیں۔ مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تھا۔
بیورلی ایلس ہیبرڈ نے نشریاتی ادارے اے بی سی سیون کو بتایا کہ وہ پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا اور فلوریڈا کے ساحلی شہر جیکسن ویل کے درمیان پہلی بار سفر نہیں کر رہی تھیں، بلکہ باقاعدگی سے ان دو شہروں کے درمیان اکثر سفر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ وہ ہر چھ ہفتوں بعد ایک بار اس روٹ سے پرواز کرتی ہیں۔
وہ اپنا پاسپورٹ نہیں لاتیں کیوں کہ انہیں ڈومیسٹک فلائٹ کے لیے کی اس کی ضرورت نہیں پڑتی۔
چھ نومبر کو وہ جیکسن ویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے فرنٹیئر ایئر لائنز کی پرواز کے لیے گیٹ پر پہنچیں اور دیکھا کہ گیٹ کی سکرین پر ’PHL to JAX‘ لکھا تھا۔
ایلس ہیبرڈ کی حال ہی میں کمر کی سرجری ہوئی تھی اور وہ معمول کے مطابق تیزی سے حرکت کرنے سے قاصر تھیں۔
انہوں نے سٹاف سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس سوار ہونے سے پہلے بیت الخلا استعمال کرنے کا وقت ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس تقریباً 20 منٹ ہیں لیکن ٹائلٹ سے واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ فلائٹ میں تقریباً تمام مسافر سوار ہو چکے تھے اور گیٹ بند ہونے والا تھا۔
جیسے ہی ایلس ہیبرڈ بورڈنگ کے لیے پہنچیں، گیٹ پر موجود عملے کے ایک رکن نے ان کے بیگ کے سائز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اسے بیگیج میں رکھ دیا۔
انہوں نے اس بارے میں مزید بتایا: ’میں نے اسے بیگیج میں ڈالا اور جب میں نے اپنا بازو باہر نکالا تو اس پر رگڑ لگی ہوئی تھی جہاں سے خون بہہ رہا تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد گیٹ ایجنٹ انہیں جلدی سے بورڈ پر لے گیا۔
ایجنٹ نے کہا: ’چلو، چلو، مجھے اپنا بورڈنگ پاس دو۔ میں کہوں گی کہ میں نے تقریباً 10 قدم اٹھائے ہوں گے اور اس نے کہا ’کیا آپ بیورلی ایلس ہیبرڈ ہیں؟‘
میں نے کہا: ’آپ کے پاس میرا بورڈنگ پاس تھا۔ آپ نے مجھے ابھی چیک ان کیا ہے۔ جی ہاں۔ اس نے کہا ’ٹھیک ہے، آپ جائیں۔‘
جلد بازی میں طیارے میں سوار ہونے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والے عملے نے انہیں بتایا کہ وہ جمیکا میں لینڈنگ کے بعد آرام کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے ہنستے ہوئے یاد کیا: ’میں نے کہا میں وہاں جانا پسند کروں گی لیکن میں (فلوریڈا) کے ساحل پر رہتی ہوں۔‘
اس پر اہلکار نے کہا: ’میری طرف دیکھو، یہ طیارہ جمیکا جا رہا ہے اور میں اس کے چہرے کو دیکھ کر اندازہ لگا لیا کہ وہ مذاق نہیں کر رہی تھی۔‘
ایلس ہیبرڈ کو بتایا گیا کہ گیٹ پر آخری لمحات میں تبدیلی ہوئی ہے اور انہیں احساس ہوا کہ یہ اس وقت ہوا جب وہ ریسٹ روم میں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھے بتایا گیا کہ آپ پاسپورٹ کے بغیر کسی دوسرے ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ ایسا کرنا غلط ہے۔‘
جمیکا کے حکام نے ایلس ہیبرڈ کو ایئر برج میں رہنے کی اجازت دی اور عملہ ان کے ساتھ اس وقت تک رہا جب تک کہ فلاڈیلفیا کے لیے اگلی پرواز نے کئی گھنٹوں بعد اڑان نہیں بھر لی۔
انہوں نے کہا: ’ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا کیوں کہ میرے پاس پاسپورٹ نہیں تھا۔ گیٹ پر موجود خاتون نے اپنا کام صحیح سے نہیں کیا۔‘
فرنٹیئر ایئر لائنز کے ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا: ’ہمیں دلی طور پر افسوس ہے کہ کلائنٹ غلط پرواز میں سوار ہو گئیں اور ہم نے ان سے معذرت کی ہے۔ ہم نے انہیں رقم کی واپسی اور معاوضہ فراہم کیا ہے اور ساتھ ہی اس معاملے کو ہوائی اڈے کے عملے کے ساتھ حل کر لیا تھا۔‘
© The Independent