سعودی عرب کی پہلی خاتون خلاباز ریانا برناوی اور ان کے خلاباز ساتھی علی القرنی اتوار کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہو کر تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق سعودی خلا باز Axiom Space 2 مشن میں شامل ہیں جو مشرقی امریکہ کے وقت (ای ڈی ٹی ٹائم) کے مطابق شام 5:37 پر لانچ ہوگا۔
سعودی خلا بازوں کے علاوہ امریکی خاتون خلاباز پیگی واٹسن اور پائلٹ جان شوفنر بھی اس مشن کا حصہ ہوں گے۔
بریسٹ کینسر پر تحقیق کرنے والی ریانا برناوی نے ملک کی پہلی خاتون خلاباز کے طور پر سعودی عرب اور سعودی سپیس کمیشن کی نمائندگی کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے اپنے جوش و خروش کو بیان کرتے ہوئے اس موقع کو مشن میں شامل ہر فرد کے لیے ایک خواب کے طور پر بیان کیا۔
بین الاقوامی خلائی مرکز پر اپنے آٹھ روزہ قیام کے دوران یہ تمام خلا باز 20 تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے جن میں سعودی سائنس دانوں کے تیار کردہ 14 منصوبے بھی شامل ہیں۔
ان منصوبوں میں ہیومن فزیالوجی، سیل بائیولوجی اور ٹیکنالوجی کی ترقی جیسے مختلف شعبے شامل ہیں۔
بیک اپ کے طور پر یہ مشن سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے پیر کو شام 5:14 لانچنگ کرے گا۔