خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کا کہنا ہے کہ پالتو کتے کو مارنے کے تنازع پر نوجوان کو آگ لگانے کے ملزم کو پولیس مقابلے میں مار دیا گیا ہے۔
علاقے سرور غزنی خیل میں صدر تھانے کی حدود میں تفتیشی افسر ایاز مروت نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بارے میں ’مخبر‘ سے اطلاع ملی کہ ملزم نے ایک 35 سالہ شاہ قیاز نامی شخص کو قتل کر کے اس کی لاش کو آگ لگا دی۔ پولیس فوراً پہنچ جائے وقوعہ پر پہنچی تھی جبکہ ملزم وہیں پر موجود تھا۔
انہوں نے بتایا کہ: ’پولیس نے ملزم کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ملزم انکاری تھا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی جس کے بعد جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔‘
انہوں یہ بھی کہا کہ ملزم ذہنی طور پر غیر مستحکم تھا اور اس سے قبل بھی پولیس پر حملہ کر چکا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے بار بار ملزم کو کہا کہ لاش ان کے حوالے کردیں مگر ملزم لاش دینے سے انکاری تھا۔
انہوں نے کہا: ’ملزم نے جان بچانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قتل کر دیا، ملزم سے پستول، کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی۔‘
تھانہ صدر کی حدود میں رونما ہونے والے واقعے میں پولیس کے مطابق مقتول پر ملزم کا کتا مارنے کا الزام تھا۔
پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم عمیر نے اس سے پہلے لکی گیٹ علاقے میں پولیس کے دو اہلکاروں پر چاقو سے وار کر کے زخمی بھی کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے نائب صدر مطیع اللہ جان ایڈوکیٹ نے اس واقعے سے متعلق انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’معاشرے میں عدم برداشت کی انتہا ہوچکی ہے اور معمولی معمولی باتوں پر قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں۔‘