متحدہ عرب امارات اور ترکی کے صدور کی ملاقات

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق صدر اردوغان نے مذاکرات کے لیے استنبول میں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی میزبانی کی، اتاترک ہوائی اڈے پر کی گئی اس ملاقات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

 ترک صدر رجب طیب اردوغان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان استنبول میں ہونے والی ملاقات کے دوران (11 جون 2023، وام)

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہفتے کے روز ترک صدر رجب طیب اردوغان سے استنبول میں ملاقات کی۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق صدر اردوغان نے مذاکرات کے لیے استنبول میں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی میزبانی کی۔

اتاترک ہوائی اڈے پر کی گئی اس ملاقات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن چیمپیئنز لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے ترکی میں موجود ہیں۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان ان عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے 28 مئی کو دوبارہ منتخب ہونے کے بعد رجب طیب اردوغان کو مبارکباد دی۔

خبر رساں ادارے وام کے مطابق رواں سال کے آغاز میں متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ (CEPA) تجویز کیا گیا تھا جس پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مارچ 2023 میں ہوئے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا