سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہید، قیدی اور زخمی فلسطینیوں کے اہل خانہ میں سے ایک ہزار افراد کی رواں سال حج کے موقع پر میزبانی کی ہدایت کی ہے
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ہفتہ کو کہا تھا کہ یہ اقدام ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔
ایک بیان میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے فلسطینی شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ مسلسل تعاون پر شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہر سال خادم الحرمین الشریفین کے خرچ پر فریضہ حج ادا کرنے والے فلسطینی عازمین کے ساتھ اس فراخدلانہ اقدام کا تسلسل، تعلقات کی گہرائی اور فلسطینی عوام کی عظیم قربانیوں کی تعریف کے طور پر سامنے آیا ہے۔‘
خادم الحرمین الشریفین کے مہمانوں کے لیے پروگرام میں اس بابرکت رسم کی ادائیگی کے تمام مراحل شامل ہیں۔